कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میاں صاحب کی مہمان نوازی

’’میاں صاحب‘‘ سیریز: (قسط:01)

تحریر: ایمن فردوس بنت عبدالقدیر

میاں صاحب یوں تو اپنے آپ کو بڑے تجربہ کار سمجھتے تھے، اور ان کے اندر ہر کام کرنے کا شوق اور جذبہ گویا اپنے دادا جان ۔۔۔ چچا چھکن نے کوٹ کوٹ کر بھر دیا تھا۔۔ اور آج انھوں نے دوستوں کو دعوت دی تھی۔
بیگم صاحبہ کچھ کام میں مصروف تھیں ، منے میاں بخار سے پریشان بستر پر لیٹے ہوئے تھے ،میاں صاحب خفا نہ ہوتے اگر وہ دوبرس کا بچہ اپنی ناک سے پھررر پھرررر کر رہا تھا، بخار بھی خوب تھا ،کچھ کچھ کھانسی سے بھی پریشان تھا ۔ لیکن موبائیل فون میں مصروف ہو کر ٹیوب سے کچھ دیکھ رہا تھا ۔ میاں صاحب طیش میں آگئے ،کہا کہ ،ابھی تو بچہ پیدا بھی ہوا کہ اسے موبائیل فون پر لگا دیا ، ایک زوردار جھٹکا دیا اور منے میاں سے موبائیل فون چھین لیا، بچہ چیخ چیخ کر رونے لگا۔ بیگم صاحبہ دوڑی دوڑی آئی ،دیکھا تو کہا بیمار ہے ،جانے دیجیے موبائیل فون کی شرط پر تو کسی طرح منا کر بچے کو دوائی دی ہے؟؟۔؟ اب میاں صاحب کو اچانک سے کچھ یاد آگیا ۔ کہنے لگے ہم کہنا بھول گئے، ہمارے کچھ دوست آرہے ہیں اور وہ یہیں کھانا کھائیں گے۔۔۔ بیگم صاحبہ غصے سے لال پیلی ہوگئیں، کیونکہ انہیں ابھی بھی بہت سے کام تھے ایک تو منا بیماری سے کراہ رہا تھا اس کی دیکھ بھال کرتی ،دکان کی آدھی ذمہ داری بھی بیگم کی ہی تھی ، یا اب مہمان نوازی کرتی؟ میاں صاحب نے کہا میں مدد کردوں گا؟ لیکن بیگم نے صاف انکار کیا ۔۔۔۔ اب میاں صاحب ادھر ادھر مٹر گشتی کرنے لگے ،کبھی بیگم صاحبہ سے چیخ کر کہتے کہ اس کمرے کی صفائی کیجیو ۔۔ کانچ کے برتن میں کھانا دینا ،دستر خوان اچھا استعمال کرو، اگر دھلا نہیں ہو تو اشو کی ماں سے لے آؤ آج ہم بھی اس سے مدد لیں گے ،ہر وقت ہمارے پیچھے پڑی رہتی ہے۔۔ ارے پڑوسی ہو تو کیا کوئی ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ جاتا ہے ۔۔۔ اور ادھر اشو کی ماں نے ساری باتیں سن لیں،وہ بڑ بڑاتے ہوۓ واپس جانے لگی ، کسی طرح بیگم نے اسے روکا کیونکہ وہ ان کے گھر بیگم کے کاموں میں ہاتھ بٹانے ہی آئی تھی۔۔۔ بیگم نے میاں صاحب کو اشارہ سے چپ کرایا۔۔ ادھر میاں صاحب کو لگا کہ ہال کی الماری میں تو کافی سامان لگتا ہے ، ادھر اپنی بیٹی کو آواز دی، سوچا بچی کچھ مدد کر دے گی او بٹیا ،اری رانی بیٹیا ، نام رانی رکھا تو کیا یہ سچ میں رانی بنی پھر رہی ہے ، عمر تو دیکھو آٹھ برس ہو چکی لیکن ماں نے کچھ سکھایا ہی نہیں۔ اری او رانی کہاں چلی گئی ہے؟؟ آواز آئی کہ آپ کے کہنے پر ہی قریب والے چھوٹے بازار سے جلیبی، گلاب جامن، اور آئسکریم لانے کے لیے گئی ہے۔۔ میاں صاحب اب اپنے آپ صاف ستھرے ہال کی الماری کے پیچھے پڑ گئے ، کہنے لگے شیشے کی الماری کی تو سب کو بہت چاہت تھی ،لیکن کیا مجال جو شیشہ بھی صاف کرے کوئی ؟؟ بیگم سے تو کچھ کہو ہی نہیں۔۔ محترمہ پہلے ہی آپ اپنی شکایتوں کے انبار لیے پھرتی ہے۔۔۔ میاں صاحب نے بالٹی بھر پانی لایا ، بیگم سے کپڑا منگایا ،اور صاف کرنے لگے ابھی شروع ہی کیا تھا کہ پھر کچھ یا د آگیا ۔ وہ وہاں سے چلے گئے،بالٹی وہیں اب منے میاں پورے گھر سے ادھر ادھر اچھل کود کر رہے تھے ۔ اچانک وہ بالٹی سے ٹکرا کر دھڑام سے گر پڑے۔ پورے ہال میں پانی پانی ہوگیا۔۔ اب میاں صاحب نے اپنی غلطی کا ذمہ دار منے میاں کو ٹھرایا ، اس کا حال چال پوچھنے کی ضرورت نہیں سمجھی بچہ رو رہا تھا لیکن وہ کہنے لگے میرے دوست آرہے ہیں، کیا اب میں انہیں اس گیلی فرش پر بڑھاؤں گا؟؟؟ خیر فرش صاف کی گئی۔۔ الماری جوں کی توں تھی ،میاں صاحب نے مزید کام بڑھا دیا تھا ۔۔ ادھر سارے کام انجام دے گئے۔گھر بھی آئینہ کی طرح چمکدار لگتا تھا۔۔ پکوان بنے ، رانی نے بھی بازار سے سامان کا لیا۔۔
لیکن،
میاں صاحب انتظار کر کر کے تھک چکے تھے، صبر کی انتہا ہو چکی تھی،انھوں نے دوستوں کو کال کیا ،تو دوستوں نے کہا ،ہم تو مذاق میں کہہ رہے تھے اور آپ بیوقوف بن گئے۔ اور وہ ہنسنے لگے کہ ہم نے کوئی پارٹی نہیں مانگی۔ اور میاں صاحب ناک کے چکر میں اتنا سب کچھ کر بیٹھے۔۔ اور تو اور انھوں نے ان سب کے لیے کچھ قرض بھی لیا ۔ میاں صاحب نے دل ہی دل میں بدلہ لینے کی ٹھانی۔۔اور سوچا کہ اتنا سارا کھانا تھا ،مہمان نے تو انکار کیا تھا بیگم صاحبہ نے اس میں کچھ کھانا پڑوسن اشو کی ماں کو دیا تو پھر میاں صاحب کہنے لگے ،ہمممم پڑوسی ہونے کا فائدہ تو کو آپ سے سیکھے۔۔۔۔
جاری ہے۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے