कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمت نگر میں نالیوں کی ابتر صورتحال، صفائی ملازمین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

زون نمبر 11 میں 10 تا 12 کے بجائے صرف 6 تا 7 صفائی ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں: عبدالرحیم پٹیل

ناندیڑ :16؍نومبر (نامہ نگار)شہر کے زون نمبر 11 کے تحت آنے والے رحمت نگر علاقے میں نالیوں کی ابتر صورتحال اور صفائی کے ناقص انتظامات نے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ کئی مقامات پر نالیوں میں کچرا، پلاسٹک اور دیگر فضلہ جمع ہونے کے باعث گندے پانی کی نکاسی متاثر ہورہی ہے اور پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ ایسے میں یہ سوال بھی اٹھنے لگا ہے کہ رحمت نگر کی نالیوں میں کچرا ہے یا کچرے میں نالیاں ہیں؟
علاقے کی اس صورتحال کے پیش نظر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی بلاک صدر عبدالرحیم پٹیل نے ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے زون نمبر 11 میں نالیوں کی صفائی کے لیے صفائی ملازمین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ زون نمبر 11 میں نالیوں کی صفائی کے لیے 10 سے 12 ملازمین کی تعداد بتائی جاتی ہے، تاہم حقیقت میں صرف 6 سے 7 صفائی ملازمین ہی کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ملازمین کی ناکافی تعداد کے باعث نالیوں کی بروقت صفائی نہیں ہوپارہی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں گندگی اور بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ درخواست میں زون کا رقبہ وسیع ہونے کے پیش نظر صفائی ملازمین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رحمت نگر کی متعدد نالیوں میں کافی عرصے سے کچرا اور دیگر فضلہ جمع ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ نالیوں کی باقاعدہ صفائی نہ ہونے کے باعث گندا پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے، جس سے مرد و خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر جس دن نلوں میں پانی کی سربراہی ہوتی ہے، اس دن صورتحال مزید ناگفتہ بہ ہوجاتی ہے اور سڑکوں پر گندے پانی کے جمع ہونے سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
نالیوں میں جمع گندگی سے اٹھنے والی بدبو، مچھروں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی افزائش بھی صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہر کی صفائی کے لیے مختلف اقدامات اور مہمات چلائی جاتی ہیں، لیکن رحمت نگر کی زمینی صورتحال ان اقدامات کی مؤثریت پر سوال کھڑے کررہی ہے۔ محض وقتی صفائی یا نمائشی کارروائی کے بجائے مستقل بنیادوں پر صفائی اور کچرے کی مناسب نکاسی ناگزیر ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے