कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عشقِ مجازی یا ہوس پرستی؟

تحریر:محمد عادل ارریاوی

کافی دنوں سے ایک خبر سوشل میڈیا پر مسلسل گردش کرتی رہتی ہے کہ فلاں جگہ ایک لڑکے کو ایک لڑکی سے پیار ہوگیا، لڑکا اسے ہوٹل میں لے گیا، اس کے جذبات اور مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا، اپنی ہوس پوری کی اور پھر اسے چھوڑ دیا۔ اب لڑکا اسے اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کر رہا ہے۔ مطلب یہ کہ ٹھرک پوری ہوتے ہی جناب نے پتلی گلی پکڑ لی۔
کہیں میڈم کو ٹیچر سے، کہیں ملازم کو مالکن سے، کہیں ٹیچر کو اسٹوڈنٹ سے، کہیں بچے کو بڑی بھابھی سے، مطلب یہ کہ اس طرح کے لوگوں کو کسی سے بھی عشق ہوسکتا ہے یہ عشق نہیں ٹھرک پن ہے۔ ان لوگوں کو کسی کو پٹانے سے پہلے، اپنی ٹھرک پوری کرنے سے پہلے نہ عمر دیکھنی ہے، نہ شکل، نہ عقل، نہ رشتے کی حدود اور نہ ہی معاشرے کی عزت و آبرو کا خیال۔ بس کسی طرح اپنے جال میں پھنساؤ، اپنی ہوس پوری کرو اور پھر راستہ ناپ لو۔
یہ لوگ اتنے بے شرم ہوتے ہیں کہ پہلے تو لڑکی کو پٹانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپناتے ہیں۔ کبھی کوئی ٹاور پر چڑھ جائے گا، کبھی دریا میں چھلانگ لگانے پہنچ جائے گا، کبھی کسی رات جلسے میں گیا تو وہاں سے گرل فرینڈ کو لے کر بھاگ جائے گا، کبھی امتحان گاہ سے، کبھی کسی اور جگہ سے؛ مطلب یہ کہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر حد پار کرنے کو تیار رہتے ہیں لیکن جب وہ شخص ان کے جال میں پھنس جاتا ہے، ان کی خواہش پوری ہوجاتی ہے، تو پھر اسے ساتھ رکھنے سے انکار کردیتے ہیں، بلکہ بعض اوقات تو اسے موت کے گھاٹ تک اتار دیتے ہیں۔ یہ لوگ اتنے بے ہودہ اور بے شرم ہوتے ہیں کہ اللہ ہی خیر کرے۔
اور مزے کی بات یہ بھی ہے کہ یہ بےہودہ کام صرف لڑکے ہی نہیں بلکہ لڑکیاں بھی کرتی ہیں۔
میں واللہ کہہ رہا ہوں کہ جب بھی کسی لفنگے لپاٹے عاشق کو اس طرح کی عاشقی کرتے دیکھتا ہوں تو میرا خون کھولنے لگتا ہے۔ دل تو چاہتا ہے کہ ایسے ٹھرکیوں کو ہمیشہ کے لیے سبق سکھا دوں، لیکن کیا کریں یہ بے ہودہ لوگ پھر بھی باز آنے والے نہیں ہیں۔ انہیں نہ اپنی عزت کی فکر ہے، نہ اپنے گھر والوں کی عزت کا خیال، نہ کسی کی بیٹی اور بہن کی عزت و آبرو کی پروا۔ بس اپنی خواہشات کے پیچھے اندھے ہوکر ایسے راستوں پر چل پڑتے ہیں جن کا انجام سوائے رسوائی اور بربادی کے کچھ نہیں ہوتا۔
میں بس اتنا جانتا ہوں کہ جو انسان عشقِ مجازی میں پڑ گیا، وہ نہ کبھی سکون سے رہتا ہے، نہ اس کا ذہن صحیح طریقے سے کام کرتا ہے اور نہ ہی وہ زندگی میں حقیقی کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ اس کی زندگی میں اکثر بدنامی، ناکامی، محرومی، عیاشی، بے ہودگی اور بے شرمی ہی رہ جاتی ہے۔ وہ اپنی قیمتی عمر، اپنی صلاحیتیں، اپنا مستقبل اور اپنی عزت سب کچھ ایک ایسے سراب کے پیچھے برباد کردیتا ہے جس کا انجام سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں ہوتا۔
بقول حضرت حکیم شاہ اختر صاحب رحمتہ اللہ کے عشق مجازی قہرِ الٰہی ہے ۔
خدا کا واسطہ ہے نوجوانو اپنی جوانی کو ان فضولیات میں ضائع نہ کیجیے۔ بےہودہ محبت کے نام پر اپنی عزت، اپنے کردار اور اپنے مستقبل کا سودا مت کیجیے۔ کسی کی بہن اور بیٹی کو اپنی خواہشات کی تکمیل کا ذریعہ مت بنائیے اور نہ ہی اپنی زندگی کو ایسے راستے پر لے جائیے جہاں سے واپسی صرف پچھتاوے کے ساتھ ممکن ہو۔
وقتی جذبات اور چند لمحوں کی لذت کے لیے پوری زندگی کو داؤ پر لگانا کوئی عقل مندی نہیں سب سے بڑی بےشرمی ہے۔
آخر میں غالب کا یہ شعر یاد آتا ہے۔
عشق نے غالبؔ نکما کر دیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے