कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزمِ غالب کی جانب سے ڈاکٹر آصف اقبال کے اعزاز میں شاندار شعری نشست؛ شہر و بیرونِ شہر کے شعرا کی شرکت

آصف اقبال کئی محاذوں پر سرگرمِ عمل ہونے کے باوجود بنیادی طور پر ادب کے آدمی ہیں : میر افضل میر

سولاپور :12؍نومبر(اقبال باغبان): شہر سولاپور کے قدیم اور معتبر ادبی ادارے بزمِ غالب کے زیرِ اہتمام شہر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیات کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی خصوصی شعری نشستوں کے سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر 8 نومبر 2026ء بروز اتوار، سولاپور سوشل اسوسی ایشن اردو پرائمری اسکول کے صدر مدرس، شاعر و ادیب ڈاکٹر آصف اقبال کے اعزاز میں ایک شاندار شعری نشست و تہنیتی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس ادبی تقریب میں شہر اور بیرونِ شہر کی ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ شعرا اور ادب نواز سامعین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز ناصرالدین اشرفی الندکر کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جب کہ لاتور سے تشریف لائے معروف شاعر تنویر خطیب نے بارگاہِ رسالت میں نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ ابتدائی کلمات اور استقبالیہ خطاب میں صوفی شاعر میر افضل میر نے ڈاکٹر آصف اقبال کی علمی، ادبی، تعلیمی اور سماجی خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف اقبال بلاشبہ مختلف محاذوں پر سرگرمِ عمل ہیں، لیکن ان کی بنیادی شناخت ایک ادبی آدمی کی ہے۔ انہوں نے کم عمری میں موصوف کی نمایاں کامیابیوں اور ادبی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے 2017ء میں سولاپور میں منعقدہ اردو کتاب میلے کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی۔اس موقع پر شہر کے اہم تعلیمی ادارے سولاپور سوشل اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان، معروف قانون داں عبدالرشید ارشد اور دیگر معزز شخصیات بطور مہمان موجود تھیں۔ مختلف ادبی و سماجی اداروں کے ذمہ داران نے ڈاکٹر آصف اقبال کی گل پوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ انجمن امدادِ باہمی سولاپور کے ذمہ داران ڈاکٹر زین الدین پٹیل، محمد رفیق سید خان اور فہیم احمد بیجاپورے نے بھی انہیں تہنیت پیش کی۔مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف شاعر عرفان کاریگر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ اس موقع پر گلبرگہ سے تشریف لائے چاند اکبر، مدیرِ ادبی جریدہ ’’گھومتا آئینہ‘‘ نے ڈاکٹر آصف اقبال کی ادبی شخصیت اور خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی گوشہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ وہ اپنے فرزند منہاج الدین کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے اور ڈاکٹر آصف اقبال کو شال اور گل پیش کرکے تہنیت پیش کی۔ مختار احمد دکنی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔
مقامی شعرا میں میر افضل میر، سراج سولاپوری، عبدالرشید ارشد، نجم الدین انجم، عرفان کاریگر، شفیع الدین شفیع جاگیردار، عبدالسمیع مومن، ناصرالدین اشرفی الندکر، یوسف عالم صدیقی، یوسف شیخ، آرزو راجستھانی، ڈاکٹر بابا قدیر بیجاپورے، عبدالشکور شعور اور دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔ بیرونِ شہر سے گلبرگہ کے مختار احمد دکنی، لاتور کے تنویر خطیب، سید ظہیرالدین جوش، سید ظہیرالدین ساجد, پربھنی کے جاوید احمد خان اور عمرگہ کے سید پاشا رہبر نے شرکت کرتے ہوئے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی۔تقریب کے صاحبِ اعزاز ڈاکٹر آصف اقبال کو سامعین نے خصوصی توجہ اور محبت کے ساتھ سنا۔ انہوں نے اپنی منتخب غزلوں، نظموں اور قطعات کے ذریعے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ اپنے تاثرات میں انہوں نے کہا کہ بزمِ غالب کی ادبی صحبتوں نے انہیں ادب کو جاننے، سمجھنے اور اس سے وابستہ رہنے کا شعور عطا کیا۔ آج بھی وہ خود کو ادب کا ایک طالب علم تصور کرتے ہیں اور مسلسل سیکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو والدین کی دعاؤں اور بزمِ غالب کی ادبی تربیت و صحبتوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے ادارے کے تمام ذمہ داران، شعرا اور سامعین کا دلی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سید یعقوب علی خطیب، محمد شریف انڈی والے، سی اے مولانا شیخ، امتیاز شیخ، محمد سمیر شطرنجی والے، عرفان پٹیل، عاقد شیخ، معیز شیخ، مشتاق احمد گدوال اور دیگر معزز سامعین بھی موجود تھے۔ مشاعرے کے اختتام پر بزمِ غالب کے سیکریٹری محمد حسین بخشی نے تمام مہمانوں، شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔شعری نشست میں سامعین کی بڑی تعداد، شعرا کی بھرپور شرکت اور صاحبِ اعزاز سے والہانہ محبت نے اس ادبی تقریب کو یادگار بنا دیا۔ یہ نشست نہ صرف ڈاکٹر آصف اقبال کی ادبی خدمات کا اعتراف تھی بلکہ سولاپور میں اردو زبان و ادب کی ترویج اور ادبی روایات کے تسلسل کی ایک خوب صورت مثال بھی ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے