कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو شہر میں ٹریکٹر کی زد میں آکر بچھڑے کی موت

اسپیڈ بریکر کے مطالبے کو لیکر پاردھی سماج کا ایک گھنٹہ راستہ روکو احتجاج

سیلو :8؍نومبر(ابرار بیگ)سیلو شہر کے پاردھی واڑہ علاقے میں آج بروز اتوار 8 نومبر کو صبح 10 بجے ایک ٹریکٹر کی ٹکر سے رادھا بائی کلورام کالے کا بھینس کا بچھڑا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس ناگوار واقعے کے بعد مشتعل علاقہ مکینوں نے سڑک پر جالیاں لگاکر اور پتھر رکھ کر راستہ جام کر دیا اور تقریباً ایک گھنٹہ تک زبردست رستہ روکو آندولن کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی دارالعلوم فرقانیہ عربی مدرسے کے صدر مولانا حاجی تجمل احمد خان قاسمی، سابق رکن بلدیہ عروج لالا، کونسلر رحمت علی خان لالا، شیخ شفیق اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیلو پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر ارون ناگرے، پولیس سب انسپکٹر شیخ شاکر اور شیخ عثمان بھائی نے فوراً موقع واردات پر پہنچ کر مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی۔مظاہرین سڑک پر فوری طور پر اسپیڈ بریکر نصب کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کونسلر رحمت علی خان لالا کے بڑے بھائی اور سابق کونسلر عروج لالا کی جانب سے چند ہی دنوں میں سڑک پر اسپیڈ بریکر بنوا دینے کے یقین دہانی کے بعد آندولن ختم کیا گیا اور راستہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ سڑک پر جالیاں لگائے جانے کی وجہ سے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ ہائی وے نمبر 253 پر سال 2024 میں "آر بی گھوڑکے کنسٹرکشن نامی ٹھیکیدار کے ذریعے کیے گئے سڑک کے کام آج تک ادھورے پڑے ہیں۔ اس نامکمل کام کی وجہ سے اس سڑک پر مسلسل حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ سڑک پر نہ تو اسپیڈ بریکر ہیں، نہ ہی نالیوں کی تعمیر کی گئی ہے، نہ فٹ پاتھ بنائے گئے ہیں، نہ ہی ڈیوائیڈر پر پودے لگائے گئے ہیں اور نہ ہی مین روڈ کے اطراف کے تجاوزات ہٹائے گئے ہیں۔مزید برآں، مین روڈ سے متصل سڑک نمبر 17 یعنی رحمانیہ مسجد سے عائشہ کالونی تا راجیو گاندھی نگر شاہین باغ جانے والا راستہ گزشتہ تین سال سے ادھورا پڑا ہے، جبکہ اس کے علاوہ بھی 6 سے 7 دیگر راستوں کی تعمیر اب تک باقی ہے۔ ٹھیکیدار آر بی گھوڑکے کے سست اور ناقص کام کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا پرزور مطالبہ ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے اور رکے ہوئے تمام کام جلد از جلد مکمل کروائے۔واضح رہے کہ اسی سڑک پر کچھ دن قبل ہوئے ایک اور حادثے میں ایک خاتون بھی اپنی جان گنوا چکی ہیں۔ اس سڑک پر دن بھر گاڑیوں کی بھاری آمدورفت رہتی ہے، کیونکہ اس کے اطراف واقع سرکاری اسپتال فرقانیہ عربی مدرسہ رحمانیہ عربی مدرسہ شاردا ودیالیہ شنکر لنگ مندر یاسر اردو اسکول ضلع پریشد پرائمری اسکول ماشاء اللہ فنکشن ہال اور باہیتی فنکشن ہال ،ان اہم تعلیمی اداروں، ہاسپٹل اور عوامی مقامات کی موجودگی کی وجہ سے اس راستے پر ہمیشہ بڑی تعداد میں چہ پہل رہتی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کے لیے یہاں پائیدار حفاظتی انتظامات کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے