कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیر قانونی جوئے کے خلاف چھاپے، 11 گرفتار، 33 لاکھ روپے کا سامان ضبط

پنجی: 16 جون:گوا پولیس نے اتوار کو 11 لوگوں کو مبینہ طور پر تاش کے کھیل کا انعقاد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اور 33 لاکھ روپے کی مالیت کا جوا سے متعلق مواد ضبط کیا ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ راہول گپتا نے بتایا کہ ملزمان کو شمالی گوا کے بامبولیم میں ایک چھاپے میں گرفتار کیا گیا۔ گپتا نے کہا، "کل 11 ملزمین کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ ان میں جوا کھیلنے والے آٹھ گاہک، دو ٹیبل ڈیلر اور ایک شفٹ مینیجر شامل ہیں۔ ان پر تاش کے غیر قانونی کھیل چلانے اور کھیلنے کا الزام ہے۔” پولیس نے جوئے کی دو میزیں، 52 تاش کے دو سیٹ، دو کارڈ شفلر، دو کارڈ سکینر، دو کیش چپ فلوٹ (28,00,450 روپے کی مختلف مقدار میں چپس) اور جوئے کا دیگر سامان ضبط کیا ہے۔ ان کی کل قیمت 33 لاکھ روپے ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے