कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تبصرۂ کتاب باطل شکن

مؤلف :مفتی محمد اظہر امین صدیقی پورنوی
خادم دارالعلوم امینیہ لچھن پور ضلع پورنیہ بہار

تبصرہ نگار : محمد عادل ارریاوی
صفحات ۳۵۲
سن اشاعت ۲۰۱۲ء
ناشر فیصل پبلیکیشنز جامع مسجد دیوبند

باطل عقائد و نظریات اور فرقۂ قادیانیت سے اہلِ ایمان کے ایمان و عقیدے کی حفاظت وقت کی اہم ترین دینی و ملی ضرورت ہے۔ خصوصاً قادیانیت کا فتنہ اس اعتبار سے زیادہ حساسیت کا متقاضی ہے کہ یہ اپنے آپ کو اسلام سے منسوب کرتا ہے اور اسلامی اصطلاحات و شعائر کا استعمال کرکے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فتنے کی حقیقت، اس کے عقائد اور اس کے فکری مغالطوں سے امت مسلمہ کو آگاہ کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ کوئی مسلمان لاعلمی یا غلط فہمی کی بنیاد پر اپنے بنیادی اسلامی عقائد سے محروم نہ ہو۔ دیگر باطل نظریات اور گمراہ کن تحریکوں کا بھی علمی انداز میں جائزہ لینا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اسلام کو مختلف ادوار میں بیرونی مخالفتوں کے ساتھ ساتھ اندرونی فکری چیلنجوں کا بھی سامنا رہا ہے۔ چنانچہ ہر دور کے اہلِ علم نے ان فتنوں کی حقیقت واضح کرنے اور امت کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کے لیے اپنی علمی و فکری صلاحیتیں صرف کی ہیں۔
اسلام کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے لے کر آج تک اسلام کو مٹانے، اس کی تعلیمات کو مسخ کرنے اور مسلمانوں کو اپنے دین سے دور کرنے کی مختلف کوششیں ہوتی رہی ہیں۔ کبھی دشمنانِ اسلام نے کھلے عام مخالفت کی، کبھی فکری و نظریاتی محاذ پر شبہات پیدا کیے اور کبھی مسلمانوں کے درمیان انتشار و افتراق کو ہوا دینے کی کوشش کی لیکن ان تمام حالات کے باوجود اسلام کا نور نہ ماند پڑا اور نہ اس کی دعوت کا سفر رکا۔ آج بھی دنیا کے مختلف خطوں میں اسلام کی دعوت پہنچ رہی ہے، لوگ اس کے پیغام سے متاثر ہو رہے ہیں اور دینِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل پھیل رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اللہ ربّ العزت نے اس دین کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے اور ہر دور میں ایسے اہلِ علم، مخلص داعی اور جاں نثار مسلمان پیدا فرمائے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں، قلم، زبان اور کردار کے ذریعے اسلام کی خدمت کی ہے۔
ملتِ اسلامیہ کی بقا، دینِ اسلام کی سربلندی، ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ اور عقیدۂ ختمِ نبوت کی حفاظت کے لیے علمائے کرام نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے علمی میدان میں باطل نظریات کا مدلل جواب دیا، فکری محاذ پر گمراہ کن افکار کی حقیقت واضح کی اور ضرورت پڑنے پر ظلم و جبر کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں بے شمار اہلِ ایمان نے اپنے دین و عقیدے کی خاطر مصائب برداشت کیے، قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے مگر اپنے ایمان اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
ان ہی میں سے میرے نزدیک کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ گویا علم و معلومات کا ایک وسیع ذخیرہ ہمارے ہاتھ آگیا ہے۔ ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ قاری کو مختلف موضوعات کی بنیادی اور اہم معلومات ایک ہی جگہ فراہم کردیتی ہیں، جن کے حصول کے لیے بسا اوقات کئی کتابوں کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب باطل شکن بھی اسی نوعیت کی ایک اہم اور معلومات افزا تصنیف ہے، جو تقریباً ۳۵۲ صفحات پر مشتمل ہے۔
اس کتاب میں مؤلف نے یہودیت، عیسائیت، شیعیت، قادیانیت، ہندوئیت، غیر مقلدیت، مودودیت اور بریلویت سمیت مختلف مذہبی و فکری نظریات کو موضوعِ بحث بنایا ہے اور ان کے پس منظر، آغاز، بانیان، بنیادی عقائد و نظریات اور اہم پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ گویا اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کسی مذہبی یا فکری تحریک کی ابتدا کب اور کیسے ہوئی؟ اس کے بانی کون تھے؟ اس کے قیام کے بنیادی محرکات کیا تھے؟ اس کے عقائد و نظریات کیا ہیں؟ اور اس کے مختلف پہلوؤں کو علمی اعتبار سے کیسے سمجھا جائے؟ تو یہ کتاب آپ کی ان معلوماتی ضروریات کے لیے ایک قابلِ مطالعہ تصنیف ہے۔
اس کتاب کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس میں متعدد اہم موضوعات کو ایک ہی جگہ جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس سے قاری کو مختلف نظریات کے تعارف اور ان کے تاریخی و فکری پس منظر کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ خصوصاً وہ حضرات جو علمِ مناظرہ سے دلچسپی رکھتے ہیں، مختلف مذہبی و فکری تحریکوں کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے بنیادی عقائد و نظریات سے واقفیت حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، ان کے لیے یہ کتاب خاص طور پر مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
بلاشبہ ایک سنجیدہ طالبِ علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے زمانے کے فکری و نظریاتی رجحانات سے ناواقف نہ رہے، بلکہ مطالعے کے ذریعے ان کی حقیقت، پس منظر اور بنیادی تعلیمات کو سمجھے۔ کیونکہ بعض اوقات جس موضوع کو سمجھنے کے لیے ہم کئی کتابوں کی ورق گردانی کرتے ہیں، وہی معلومات کسی ایک جامع تصنیف میں یکجا مل جاتی ہیں۔ میری نظر میں باطل شکن بھی ایسی ہی ایک کتاب ہے جس کا مطالعہ اہلِ علم، طلبہ اور بالخصوص علمِ مناظرہ سے شغف رکھنے والے حضرات کو ضرور کرنا چاہیے
میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت مؤلفِ محترم کی اس علمی و تحقیقی کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں بہترین اجر و ثواب سے نوازے، اس کتاب کو ان کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے اور اسے پوری امتِ مسلمہ کے لیے نفع بخش اور مفید بنائے۔ آمین یا ربّ العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے