कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صلاح الدین ادیب کو شمس اعجاز صحافتی ایوارڈ تفویض

14 نومبر کو جلگاؤں میں منعقد ایک باوقار تقریب میں کیا جائے گا اعزاز

جلگاؤں: 8؍نومبر (نامہ نگار) الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کے تحت بزم اردو ادب ضلع جلگاؤں کی جانب سے ضلع کے ادبا، شعرا اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی نیز ان کی ادبی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں ضلع کی نمایاں شخصیات کے نام سے مختلف ایوارڈ دینے کا سلسلہ گزشتہ تین برسوں سے جاری ہے، جو مومنٹو، سپاس نامہ اور گیارہ ہزار روپے نقد کیش زر پر مشتمل ہوتا ہے۔سن 2025 کے لیے ضلع کے سرگرم صحافی صلاح الدین ادیب (بھساول) کو شمس اعجاز ایوارڈ برائے صحافت تفویض کیا گیا ہے، جس سے ضلع کے صحافتی حلقے میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ موصوف کو یہ ایوارڈ 14 نومبر 2026 کو اقراء تھیم کالج میں منعقد ایک باوقار تقریب میں دیا جائے گا۔ جس میں صوبہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی نامور ادبی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔اس تقریب میں جناب رئیس فیض پوری (سیف بھساولی ایوارڈ برائے شاعری)، جناب قیوم اثر (فاروق اعظمی ایوارڈ برائے افسانہ و شاعری)، جناب راغب بیاولی (مقیم اثر بیاولی ایوارڈ برائے شاعری) سے سرفراز کیے جائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے