कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سيلو بس اسٹینڈ پر ایک ہی بس میں سونے کا ہار اور پرس چوری

سيلو:4؍نومبر (ابرار بیگ)دیوالی کے موقع پر سيلو بس اسسٹینڈ پر مسافروں کی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔ اسی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے دو الگ الگ وارداتوں میں ایک خاتون کا سونے کا ہار اور ایک شخص کا پرس غائب کر دیا۔ یہ واقعہ آج بروز بدھ 4 نومبر کو دوپہر پونے دو بجے کے قریب پیش آیا۔پاتھری سے بلڈانہ جانے والی بس نمبر MH 20 BL 4085 میں لونار جانے کے لیے سوار ہوتے وقت اشونی وٹھل پالوے کے گلے سے ایک تولہ وزنی سونے کا ہار چرا لیا گیا۔ اسی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے شیخ مقصود نامی نوجوان کی جیب سے تین ہزار روپے نقد والا پرس بھی اڑا لیا۔ ایک ہی وقت میں دو مسافروں کو چوری کا یہ صدمہ پہنچنے کے بعد بس اسسٹینڈ کے احاطے میں افراتفری اور تشویش کا ماحول پیدا ہو گیا۔واضح رہے کہ بس اسسٹینڈ کے احاطے میں ایک پولیس چوکی بھی بنائی گئی ہے، تاہم گزشتہ آٹھ دنوں سے یہ چوکی بند پڑی ہے۔ دیوالی کے تہوار کے پیش نظر بس اسسٹینڈ پر مسافروں کی بھاری بھیڑ کے باوجود سیکورٹی کے لیے قائم اس پولیس چوکی کے بند رہنے کی وجہ سے چوروں کی بن آئی ہے۔ مسافرین کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس پولیس چوکی کو فوری طور پر شروع کیا جائے اور چوروں کا سختی سے سدباب کیا جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے