कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

26 سالہ کامیاب تعلیمی خدمات کے بعد الحاج خالد احمد شیخ سبکدوش

ا دارے کے قیام سے ترقی تک نمایاں کردار، کئی عرصے تک بغیر تنخواہ کے بھی انجام دیں خدمات

دگرس :3؍نومبر(ضلع یوت محل): الخورشید اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، دگرس کے پرنسپل اور ادارے کے صدر محترم جناب الحاج خالد احمد خورشید احمد شیخ 26 سالہ طویل، کامیاب اور مثالی تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد 31 اکتوبر 2026ء کو ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔جناب خالد احمد شیخ کی خدمات محض تدریسی فرائض تک محدود نہیں رہیں بلکہ ادارے کے قیام سے لے کر اس کی ترقی اور استحکام تک انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ادارے کی عمارت کی تعمیر، گرانٹ کے حصول، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں انہوں نے مسلسل جدوجہد اور انتھک محنت کی۔ان کی خدمات کا ایک نمایاں پہلو یہ بھی ہے کہ انہوں نے ادارے کے مشکل دور میں طویل عرصے تک بغیر تنخواہ کے اپنی خدمات جاری رکھیں اور ذاتی مفادات پر ادارے اور طلبہ کے مستقبل کو ترجیح دی۔ ان کی مخلصانہ کوششوں، عزم و حوصلے اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں ادارے نے ترقی کی مختلف منازل طے کیں۔26 سالہ اس طویل سفر میں انہوں نے نہ صرف تعلیمی ذمہ داریاں نبھائیں بلکہ ایک منتظم، رہنما اور ادارے کے خیرخواہ کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ان کی سبکدوشی کے موقع پر تعلیمی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔بلاشبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی تاریخ میں ایسے افراد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں جو اپنی محنت، خلوص اور قربانیوں سے ادارے کی بنیادوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ جناب الحاج خالد احمد شیخ کی 26 سالہ خدمات بھی ادارے کی تاریخ کا ایک قابلِ فخر اور ناقابلِ فراموش باب ہیں۔
خراجِ تحسین و نیک تمنائیں
عنایت اللہ خان، یوت محل

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے