कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انٹرویو کے ساتھ اساتذہ بھرتی کی میرٹ لسٹ جاری؛ 10,328 آسامیوں کے لیے 11,493 امیدواروں کی سفارش

اردو میڈیم کی آسامیوں کو کنورٹ کرنے کے لیے ABUSS کی مسلسل کوششیں جاری

ممبئی :3؍نومبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی): مہاراشٹر میں اساتذہ بھرتی کے منتظر امیدواروں کے لیے اہم خبر ہے۔ TAIT-2025 کے تحت پاوتر پورٹل کے ذریعے انٹرویو کے ساتھ اساتذہ بھرتی کے ریگولر راؤنڈ کی جنرل میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔اس ضمن میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے بتایا کہ ریاست کے غیر اقلیتی خانگی تعلیمی اداروں کی 10 ہزار 328 خالی آسامیوں کے لیے 11 ہزار 493 امیدواروں کی انٹرویو اور تدریسی صلاحیت کے امتحان کے لیے سفارش کی گئی ہے۔ TAIT-2025 کا آن لائن امتحان 27 مئی تا 5 جون 2025 کے دوران منعقد ہوا تھا، جس کے لیے 2 لاکھ 28 ہزار 808 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، جن میں سے 2 لاکھ 11 ہزار 308 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 108 امیدواروں نے سیلف سرٹیفکیشن کا عمل مکمل کیا۔ یکم مئی تا 20 جولائی 2026 کے دوران مختلف تعلیمی انتظامیہ کی جانب سے اشتہارات موصول ہوئے اور 6 تا 16 اگست 2026 کے دوران امیدواروں سے ترجیحات درج کروائی گئیں۔ انٹرویو کے ساتھ انتخابی عمل میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 31 ہزار 505 امیدواروں نے اپنی ترجیحات لاک کی تھیں۔ امیدوار پاوتر پورٹل پر اپنے لاگ اِن کے ذریعے انتخابی صورتحال دیکھ سکتے ہیں۔ دریں اثنا اردو میڈیم کی خالی آسامیوں کو جنرل میں کنورٹ کرکے اہل امیدواروں کو موقع فراہم کرنے کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے حکومتی سطح پر مسلسل کوششیں اور مؤثر پیروی جاری ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے