कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ متین شیخ نظیر کا SCERT کے باوقار ‘آئیڈیل پرائمری ٹیچر’ کے لیے انتخاب!

دیول گھاٹ :3؍نومبر(نمائندہ خصوصی):مہاراشٹر راجیہ شیکشنک سنشودھن و پرشکشن پریشد، پونے (SCERT، مہاراشٹر اسٹیٹ) کی جانب سے باوقار اور با اثر ’آئیڈیل ٹیچر (پرائمری)‘ کے لیے ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول (بوائز) دیول گھاٹ، پنچایت سمیتی بلڈھانہ کے سرگرم اور محنتی استاد جناب شیخ متین شیخ نظیر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ ان کے اس شاندار انتخاب سے دیول گھاٹ سمیت پورے ضلع بلڈھانہ کے تعلیمی وقار میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ ہوا ہے۔
جناب شیخ متین اپنے اسکول اور کلاس روم میں نت نئے تعلیمی تجربات، ڈیجیٹل ٹولز کے مؤثر استعمال اور جدید سرگرمیوں کو متعارف کرانے کے لیے خاص شہرت رکھتے ہیں۔ طلبہ میں بے حد مقبول اور محبّت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے شیخ متین کا تدریسی انداز عملی اور سرگرمیوں پر مبنی (Activity-based) ہوتا ہے۔ بطور ایک بہترین ٹیکنو سیوی استاد، وہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے طلبہ کے لیے تدریسی عمل کو آسان، دلچسپ اور پرکشش بناتے ہیں۔
تدریس کے ساتھ ساتھ وہ اسکول کے دیگر ہم منصب اساتذہ کو بھی تعلیمی و دفتری امور اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہمیشہ تعاون اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ایک مثالی شخصیت اور رہبر کے طور پر انہوں نے تعلیمی میدان میں اپنی ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔ ان کی انہی انتھک کوششوں اور معیاری تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے SCERT کی جانب سے ان کا ‘آئیڈیل ٹیچر’ کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔
ان کے اس شاندار اعزاز پر دیول گھاٹ، بیٹ، پنچایت سمیتی بلڈھانہ اور ضلع پریشد کے تعلیمی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ اس نمایاں کامیابی پر اسکول کے صدر مدرس، اسکول مینجمنٹ کمیٹی (SMC) کے صدر و جملہ اراکین، تمام معلّمین، غیر تدریسی عملہ، معززینِ دیول گھاٹ اور طلبہ نے جناب شیخ متین شیخ نظیر کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل و تعلیمی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے