कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو شہر کے اقبال نگر علاقے میں "اے اسٹار ہیلتھ کلب” کا شاندار افتتاح

سیلو :3؍نومبر(ابرار بیگ)سیلو شہر کے اقبال نگر علاقے میں، سیلو بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم شیخ عارف شیخ عبدالمجید کے فرزندان شیخ انیس بابا اور شیخ آصف کے "اے اسٹار ہیلتھ کلب” کا افتتاح آج 1 نومبر بروز اتوار، صبح کے وقت معزز مہمانوں کی موجودگی میں عمل میں آیا۔آج کے اس دور میں نوجوان نسل کے سامنے جسمانی صحت اور فٹنس کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ایسے حالات میں شیخ انیس بابا اور بلڈر شیخ آصف کے "اے اسٹار ہیلتھ کلب” کے افتتاح سے سیلو شہر کے نوجوانوں کو اپنے جسم کو مضبوط اور تووانا بنانے کے لیے ایک بہت بڑا سہارا اور بہترین پلیٹ فارم مہیا ہو گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں سائی بابا بینک کے صدر و سابق صدر بلدیہ ہیمنت راؤ آڈلکر، بالور گاوں کے سرپنچ سنجے بھاؤ سالے گاؤں کر، مولانا صادق صاحب ندوی، پولیس اسٹیشن سیلو کے انسپکٹر ارون ناگرے، شیخ رفیق، سابق رُکن بلدیہ شیخ مشتاق احمد، سید مشتاق ربانی، شیخ عتیق صاحب، شیخ واجید دادا، شیخ رفیق بھائی کھنا ، شیخ اسحاق پٹیل، شیخ اظہر بھائی (موبائل زون والے)، حافظ شیخ ارشد، شیخ مختار، شیخ اسلم اور شیخ الطاف سمیت سیلو شہر کے نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے