कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی جانب سے سول ہاسپٹل پربھنی میں مریضوں کی عیادت، پھل تقسیم

پربھنی:3 نومبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف): رحمن فاؤنڈیشن، برانچ پربھنی کی جانب سے اتوار، یکم نومبر 2026 کو درگاہ روڈ پربھنی کے نوجوانوں و نو تشکیل کردہ اراکین نے سول ہاسپٹل پربھنی میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان میں پھل تقسیم کیے اس موقع پر فاؤنڈیشن کے اراکین و ذمہ داران نے مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس فلاحی سرگرمی کے ذریعے مریضوں کے تئیں محبت، ہمدردی اور اپنائیت کا پیغام دیا گیا۔
اس موقع پر حافظ عبدالماجد، سمیر ، ڈاکٹر صبیح، فرجاد جازم ، توفیق انعامدار، سعد، سجاد، شیخ عارف، ذاکر ، واجد ، عتیق ، ڈاکٹر خضر اور ڈاکٹر ایان علی سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کی
واضح رہے کہ رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی گذشتہ کئ برسوں سے شہر پربھنی میں مفسر قران مفکر قوم وملت حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی دامت برکاتہم کی سرپرستی اور رہنمائی میں بلا تفریق مذہب و ملت خدمتِ خلق کے مختلف کام انجام دے رہی ہے۔ اور انہی کے فکر و نظریے اور جذبۂ خدمت سے متاثر ہوکر پربھنی میں بھی فاؤنڈیشن کی جانب سے سماجی و فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوۓ ہے
اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ مریضوں کی عیادت صرف ایک رسمی سرگرمی نہیں، بلکہ یہ ہمدردی، محبت اور انسانی رشتوں کو مضبوط بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ مریضوں کی خیریت دریافت کرنا، ان کی دل جوئی کرنا اور مشکل وقت میں ان کا حوصلہ بڑھانا ایک عظیم انسانی عمل ہے۔ پھلوں کی تقسیم کے ذریعے مریضوں کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی گئی کہ معاشرے میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو ان کی تکلیف اور پریشانی کو محسوس کرتے ہیں۔
فاؤنڈیشن کا مقصد بلاامتیاز مذہب و ملت ضرورت مندوں کی مدد کرنا، معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینا اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو عام کرنا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف بیماروں کے لیے حوصلے اور خوشی کا باعث بنتی ہیں، بلکہ سماج میں باہمی محبت، رواداری اور یکجہتی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
رحمن فاؤنڈیشن کی یہ سرگرمی اس پیغام کی عکاس ہے کہ خدمتِ انسانیت کسی مذہب، ذات یا طبقے کی پابند نہیں، بلکہ محبت، ہمدردی اور انسانیت کا احترام ہی ایک بہتر اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے