कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بیٹ آفیسر شیخ اقبال رحمت اللہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

ممبئی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والے پہلے بیٹ آفیسر بننے کا اعزاز، دورانِ ملازمت اعلیٰ تعلیم کے حصول پر تعلیمی حلقوں میں مسرت

ممبئی :21؍اکتوبر(افراء تسکین) برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے شعبۂ تعلیم میں بطور ایجوکیشن انسپیکٹر (بیٹ آفیسر) خدمات انجام دینے والے شیخ اقبال رحمت اللہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے ایک اہم تعلیمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بی ایم سی کے تعلیمی شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بیٹ آفیسر ہیں۔ ان کی اس کامیابی کو تعلیمی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔شیخ اقبال رحمت اللہ نے اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے حصول کا سلسلہ جاری رکھا اور انتھک محنت، مستقل مزاجی اور حصولِ علم کے جذبے کے تحت ممبئی یونیورسٹی سے شعبۂ تعلیم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ملازمت کے دوران تحقیقی و تعلیمی سفر کو کامیابی سے مکمل کرنا ان کے عزم، لگن اور علمی ذوق کا مظہر ہے۔ان کی اس نمایاں کامیابی پر بی ایم سی کے ایجوکیشن آفیسر جناب کرتیوردھن کرتی کڈوے سر سمیت دیگر اہم عہدے داران نے انہیں مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شیخ اقبال رحمت اللہ کی یہ کامیابی بالخصوص ان اساتذہ اور تعلیمی ملازمین کے لیے حوصلہ افزا ہے جو پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ اپنی تعلیمی قابلیت میں مزید اضافہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کی حصولِ علم کے تئیں سنجیدگی اور محنت اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ عزم و استقلال کے ساتھ ملازمت اور اعلیٰ تعلیم کے تقاضوں کو بیک وقت پورا کیا جا سکتا ہے۔ان کی اس کامیابی کو بی ایم سی کے تعلیمی شعبے کے لیے ایک قابلِ فخر موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے