कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چار ٹھانہ کے اُردو اسکول میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کے لیے گٹ سادھن کیندر پر 100 سے زائد طلباء اور سرپرستوں کا تین گھنٹے دھرنا

گٹ شِکشن ادھیکاری کی جانب سے فوری طور پر 2 اساتذہ فراہم کرنے کی یقین دہانی

سیلو :21؍اکتوبر(ابرار بیگ)چارٹھانہ کے ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو فوری طور پر بھرنے کے مطالبات کے لیے طلباء اور سرپرستوں نے آج بروز بدھ، 21 اکتوبر کو گٹ سادھن کیندر میں دھرنا دیا۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس احتجاج میں 100 سے زائد طلباء اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ یہ دھرنا گٹ شِکشن ادھیکاری پرگتی نیول کے دفتر کے باہر اور ان کے کمرے میں دیا گیا۔چارٹھانہ کے ضلع پریشد اردو اسکول میں پہلی سے نویں جماعت تک کی کلاسیں جاری ہیں، جہاں مجموعی طور پر 411 طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔ اس اسکول کے لیے اساتذہ کی 13 اسامیاں منظور شدہ ہیں، لیکن فی الوقت صرف 7 اساتذہ ہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس طرح 6 اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم اور تدریسی معیار متاثر ہو رہا ہے، جس پر سرپرستوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کے باعث طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے اور انتظامیہ کو اس معاملے پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔احتجاج کرنے والے طلباء اور سرپرست اس بات پر قائم تھے کہ خالی اسامیوں کو فوری طور پر پر کیا جائے تاکہ بچوں کو باقاعدہ اور معیاری تعلیم مل سکے۔ اس موقع پر گٹ شِکشن ادھیکاری پرگتی نیول نے مظاہرین سے بات چیت کی اور اسکول کے لیے فوری طور پر 2 اساتذہ کا انتظام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس یقین دہانی کے بعد یہ دھرنا عارضی طور پر ختم کر دیا گیا۔اس دھرنا احتجاج میں ضلع پریشد رکن شنکر یادو، پنچایت سمیتی رکن تحسین دیشمکھ، نائب سرپنچ واجد قریشی، مولانا عبدالمبارک، ماجد دیشمکھ، شیخ صدیق، سابق پنچایت سمیتی رکن سلیم قاضی، قیصر بھائی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سرپرست اور مقامی شہری شریک تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے