कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی5 وزراء سے ملاقاتیں؛ متعدد مطالبات پر کارروائی شروع

ممبئی:11؍ستمبر( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) ر یاست کے ہائی اسکول، خانگی پرائمری اسکول، جونیئر و سینئر کالج اور مقامی خود اختیاری اداروں کے زیرِ انتظام اسکولوں کے اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی اداروں کے مختلف مسائل کے حل کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد نے تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں وزیرِ تعلیم دادا جی بھُسے، وزیر اُدے سامنت، وزیر ادیتی تتکرے، وزیر حسن مشرف، وزیر یوگیش کدم اور دیگر قانون ساز کونسل کے اراکین سے ملاقاتیں کرکے اہم مطالبات پیش کیے۔ ان مطالبات میں خانگی مدارس کے لیے 20 فیصد اضافی گرانٹ کا حکومتی فیصلہ جاری کرنا، اساتذہ کو ایس آئی ٹی کی پیشی سے راحت دینا، اقلیتی اداروں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنا، شکشن سیوک کے اعزازیہ میں اضافہ اور ملازمت کی مدت کم کرنا، یکم نومبر 2005 سے قبل منتخب 32 ہزار اساتذہ کو پرانی پنشن اسکیم کا فائدہ دینا، اس تاریخ کے بعد منتخب اساتذہ کے پنشن سے متعلق مسائل حل کرنا، پوتر پورٹل ٹیچر بھرتی فیز ٹو میں اردو میڈیم کی زیادہ سے زیادہ خالی آسامیاں اپ لوڈ کرنا، اردو میڈیم کی 565 خالی آسامیوں کے لیے اوپن کنورٹ راؤنڈ شروع کرنا، معذور امیدواروں کو خالی آسامیوں کا فائدہ دینا، میونسپل کارپوریشن کے اساتذہ کو 100 فیصد گرانٹ دینا، ضلعی تبادلے میں اردو میڈیم کی خالی آسامیوں کو اوپن زمرے میں تبدیل کرنا، سرپلس اساتذہ کی تنخواہوں، شالارتھ آئی ڈی اور منظوری کے مسائل حل کرنا، 10 اکتوبر تک سنچ مانیتا میں طلبہ کی تعداد کی منظوری، آدھار کارڈ سے متعلق مسائل حل کرنا، غیر تدریسی کاموں میں کمی، اقلیتی طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرنا، مڈ ڈے میل اسکیم کو دسویں جماعت تک توسیع دینا، ہیڈ ماسٹرز پر مڈ ڈے میل اسکیم کی ذمہ داریاں کم کرنا اور اقلیتی اداروں میں 100 فیصد اساتذہ کی بھرتی کی اجازت دینا سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔ وفد نے وزراء اور متعلقہ نمائندوں کے سامنے اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ تنظیم کے مطابق متعدد مطالبات پر متعلقہ سطح پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر بانی ساجد نثار احمد، ہائی اسکول ریاستی صدر عرفان انصاری، کارگزار صدر شوکت مہاتے، رائگڑھ ضلع پرائمری صدر اقبال کونچالی، مارٹی فاؤنڈر نبیل سید، منیر کابل اور دیگر اراکین موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے