कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو اسکول بورا منی کا صد سالہ جشن تزک و احتشام کے ساتھ منعقد

اردو زبان کی میٹھاس دلوں کو چھو لیتی ہے : سدرام مہترے
معیاری اسکول اور محنتی اساتذہ ہی روشن مستقبل اور اچھے شہریوں کی بنیاد ہیں : ڈاکٹر آصف اقبال

سولاپور:11؍ستمبر(اِقبال باغبان) : سولاپور شہر کے قریب واقع گاؤں بورا منی میں ضلع پریشد اردو اسکول کے قیام کے سو سال مکمل ہونے پر صد سالہ جشن نہایت جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی، سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ اساتذہ، سابق صدر مدرسین، طلبہ اور سرپرستوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ سدرام مہترے نے کہا کہ اردو ایک خوبصورت اور شیریں زبان ہے، جس کی مٹھاس براہِ راست دل کو چھو لیتی ہے۔ انہوں نے اردو زبان کی دل آویزی اور اس کی تہذیبی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اسکول کے صد سالہ جشن کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔
معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر آصف اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اچھے اسکول اور محنتی اساتذہ ہی اچھے شہریوں کی تعمیر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی فہم و ادراک کو مضبوط بناتی ہے اور انہیں سیکھنے، سمجھنے اور کامیابی کی منزلیں طے کرنے میں نمایاں مدد دیتی ہے۔ ان کے مطابق، اسکول کسی بھی معاشرے کی تعلیمی اور سماجی ترقی کی بنیادی اکائی ہوتے ہیں، اس لیے تعلیمی اداروں اور اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مسعود صدیقی نے اسکول کے سو سال مکمل ہونے پر ذمہ داران اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ ناظرِ تعلیمات اطہر پرویز دفعدار نے کہا کہ ضلع پریشد اردو اسکول بورا منی کا صد سالہ سفر اپنے آپ میں ایک اہم تعلیمی سنگِ میل ہے۔ انہوں نے اس موقع کو اسکول کی تاریخی خدمات اور تعلیمی روایت کے اعتراف کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔
گاؤں کے سرپنچ سالونکے نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یقین دلایا کہ اردو اسکول کی جگہ سے متعلق مسئلے کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ترقی اور طلبہ کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔
صد سالہ جشن کے ضمن میں منعقد کیے گئے مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اسکول میں اپنی خدمات انجام دینے والے سابق اساتذہ اور صدر مدرسین کی گل پوشی کرکے ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا۔ اس اعزازی تقریب نے اسکول سے وابستہ سابق اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ نئی نسل کو ان کی تعلیمی جدوجہد سے روشناس کرانے کا موقع فراہم کیا۔تقریب میں محترم انڈیکر، کیندر پرمکھ سہیل نائک، بابا شیخ، عباس شیخ، غوث بھائی، یوسف پٹیل، جاوید تگارے، حمید پٹیل، فیروزہ شیخ، زکیہ کمپلی، افروز شیخ، مکتوم پٹیل، بھارت کوڑے، شام بھوسلے، مہادیو کھوبرے، کملاکر بھوسلے، عزیز پٹھان، منا پٹھان، رفیق مجاور، وزیر مجاور، ملک شیخ سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔صدر معلمہ نشاط پٹیل جملہ اساتذہ کرام نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں خوب پہل کی.پروگرام کی نظامت کے فرائض رفیق نلامندو اور نوشین مجاور نے انجام دیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے