कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلعی سطح کے سائیکلنگ مقابلے میں محمد علی شیخ نے حاصل کی پہلی پوزیشن

اسکول اور ادارے کے ذمہ داران کی جانب سے ہونہار طالب علم کو مبارکباد

پربھنی :10؍اکتوبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرے انصرام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین ہائی اسکول، عثمانیہ کالونی، پربھنی کے جماعت ہشتم (VIII-E) کے ہونہار طالب علم محمد علی شیخ ابراہیم نے ضلعی سطح کے سائیکلنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اسکول اور ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر اسکول میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔طالب علم کی اس نمایاں کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے صدر افضل سیٹھ پڈیلا، سکریٹری غلام محمد مٹھو اور اسکول کمیٹی کے چیئرمین موسیٰ یوسف ناگانی نے طالب علم کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ذمہ داران نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں طلبہ کی ایسی کامیابیاں ان کی محنت، لگن، خود اعتمادی اور عزم کی عکاس ہیں۔ اس طرح کی کامیابیاں دیگر طلبہ کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی ہیں۔ تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما اور ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط ، اساتذہ اور جملہ اسٹاف نے بھی طالب علم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرکے اپنے والدین، اسکول اور شہر کا نام روشن کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے