कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قحط زدہ علاقوں کے دسویں، بارہویں کے طلباء کی امتحانی فیس معافی و واپسی کا راستہ صاف

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی نمائندگی کامیاب

پونہ:30؍ستمبر( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی): اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے قحط زدہ علاقوں کے جماعت دسویں اور بارہویں کے طلباء کی امتحانی فیس معافی اور فیس واپسی کے مطالبے کو لے کر 26 ستمبر 2026 کو مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، پونہ میں اہم نمائندگی کی گئی تھی۔حکومتی قحط زدہ علاقوں سے متعلق جاری جی آر کی روشنی میں طلباء کو امتحانی فیس سے راحت دینے کا مطالبہ پیش کیا گیا۔ نمائندگی کے بعد 28 ستمبر 2026 کو ایس ایس سی بورڈ، پونہ کی جانب سے تمام ڈویژنل بورڈز کو ضروری کارروائی کے لیے خط جاری کیا گیا۔ اس کے بعد 29 ستمبر 2026 کو وزیرِ اسکولی تعلیم کے احکامات کے مطابق مزید ضروری کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی اس مسلسل نمائندگی سے قحط زدہ علاقوں کے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء اور والدین کو بڑی راحت ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں طلباء کے تعلیمی مفاد سے متعلق اس اہم معاملے کو مؤثر طریقے سے متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا گیا۔ تنظیم نے واضح کیا کہ مسلسل نمائندگی، مسلسل جدوجہد اور طلباء کے مفاد میں عملی اقدامات ہی اس کا بنیادی مقصد ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے