कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کونسل فار لیگل اسسٹنس (Council of Legal Assistance) کا قیام

وردھا:29؍ستمبر (راست) موجودہ حالات میں سماج میں کم زور و اقلیتی طبقات کے سلسلے میں عدم مساوات اور ظلم و زیادتی بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بنائے جارہے کالے قوانین اور ظلم پر مبنی اقدامات کے خلاف قانونی لڑائی لڑنے اور قانونی امور سے متعلق رہنمائی کے لیے بتاریخ 27 ستمبر 2026 بروز اتوار شہر وردھا، مہاراشٹر میں کونسل فار لیگل اسسٹنس کا قیام عمل میں آیا. واضح رہے کہ اس سلسلے میں چار پانچ نشستیں پہلے بھی منعقد ہو چکی تھیں. کونسل فار لیگل اسسٹنس کے دیگر مقاصد میں بے قصور افراد کے مقدمات میں قانونی امداد فراہم کرنا اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے قانونی لڑائی لڑنا اور ملت میں قانونی شعور بیدار کرنا اور قانونی ماہرین پیدا کرنا بھی ہے۔اس تنظیم کے قیام کے لئے مہاراشٹر کے مختلف شہروں سے قانونی امور سے وابستہ افراد، سماجی کارکنان اور صحافیوں پر مشتمل مندوبین نے شرکت کی۔ مستقبل میں اس تنظیم سے مزید قانونی ماہرین، وکلاء،سماجی کارکنان اور صحافیوں کو منسلک کیا جائے گا۔کام کرنے کے طریقہ کار اور ذمہ داریوں کے انتخاب کے لیے مستقبل قریب میں مزید نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے