कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تبصرۂ کتاب ذکر تھانویؒ

مبصر:محمد عادل ارریاوی

تبصرۂ کتاب ذکر تھانوی
یادگارِ قلم شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی نور اللہ مرقدہ
انتخاب و ترتیب:حضرت مفتی محمد مصعب صاحب
نائب مفتی دارالعلوم دیوبند
مبصر:محمد عادل ارریاوی

کسی بھی عالم یا بزرگ کے تذکرہ اور سوانح کو پڑھ کر اکابر سے محبت اور ان کی عقیدت میں اضافہ ہوتا ہے ان کے اسوۂ مبارکہ پر چلنے کا داعیہ پیدا ہوتا ہے فکر ونظر میں سلامتی حاصل ہوتی ہے تحقیقی و تاریخی ذوق حاصل ہوتا ہے اور دوسری بہت سی ظاہری و باطنی صفات کو اپنانے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے
آج ہم کامیابی کے راز ڈھونڈتے ہیں جبکہ اکابرین کی سوانح میں کامیابی کے جیتے جاگتے نمونے موجود ہیں۔ انہوں نے تنگ دستی میں علم حاصل کیا آزمائشوں میں صبر کیا شہرت کے باوجود اخلاص نہ چھوڑا اور پوری زندگی اللہ کی رضا کے لیے وقف کردی۔
مجھے چند دن قبل دہلی کے علمی سفر کے دوران حضرت مولانا مفتی طلحہ قاسمی ارریاوی صاحب سے شرفِ ملاقات حاصل ہوا۔ اس مبارک ملاقات میں مفتی صاحب نے محبت و شفقت کے ساتھ *ذکرِ تھانوی* بطورِ ہدیہ عنایت فرمائی جس پر میں ان کا بے حد ممنون و مشکور ہوں۔
آج جب اس مختصر رسالے کا مطالعہ شروع کیا تو دل اس قدر متاثر ہوا کہ اسے درمیان میں چھوڑنے کا جی ہی نہ چاہا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری کتاب مکمل ہوگئی۔ مطالعے کے دوران حضرت حکیم الامت مجدد ملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی زندگی کے بہت سے ایسے پہلو معلوم ہوئے جن سے پہلے واقفیت نہ تھی۔
یہ نہایت عمدہ اور جامع رسالہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی نور اللہ مرقدہ کی تحریر ہے جسے حضرت مفتی مصعب صاحب نائب مفتی دارالعلوم دیوبند نے بہترین ترتیب کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اگرچہ رسالہ حجم میں مختصر ہے لیکن اپنے اندر معلومات کا ایک وقیع خزانہ سموئے ہوئے ہے۔
اس کتاب میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا مختصر مگر جامع تعارف علمی سفر اساتذۂ کرام تحصیلِ علم کی مدت تدریسی و اصلاحی خدمات اور زندگی کے اہم مراحل نہایت سلیقے سے بیان کیے گئے ہیں۔ گویا چند صفحات میں حضرت کی پوری علمی و روحانی زندگی کا ایک خوبصورت خاکہ سامنے آجاتا ہے۔
یقیناً حضرت تھانوی رحمہ اللہ کسی تعارف کے محتاج نہیں آپ کی علمی دینی اور اصلاحی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ تاہم جو حضرات حضرت کی حیاتِ مبارکہ کو مختصر اور مستند انداز میں جاننا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ رسالہ ضرور قابلِ مطالعہ ہے۔
یاد رکھیں اگر ہم اپنے کردار فکر اور ایمان کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو آج ہی ایسی کتابیں اٹھائیں اور پڑھیں ممکن ہے ایک کتاب آپ کی پوری زندگی کا رخ بدل دے۔
اللہ ربّ العزت مرتب صاحب کی اس رسالہ کو شرف قبولیت سے نوازے عمر صحت عزت اور دینی خدمات میں برکت عطافرماۓ اور دونوں جہان کی کامیابیاں ان کا مقدر بنائے آمین یارب العالمین ۔
جزاکم اللّٰہُ احسن الجزاء فی الدارین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے