कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلڈھانہ: سیرتِ سرورِ کونین ﷺکوئز مقابلوں میں دیولگاؤں مہی کی طالبات کی شاندار کارکردگی

چکھلی ۲۷ ستمبر (عبدالرحٰمن) : جشنِ عیدِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ ضلع بلڈھانہ کی جانب سے منعقدہ تیسرے سیرتِ سرورِ کونینﷺ کوئز مقابلے میں دیولگاؤں مہی کی طالبات نے حسبِ سابق عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دیولگاؤں راجا تعلقہ سطح پر قصبے کی طالبات کا ہی دبدبہ رہا۔
تفصیلات کے مطابق جشنِ عید میلادالنبی کے موقع پر تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ بلڈھانہ کی جانب سے تین سالوں سے ضلعی سطح کے سیرتِ سرورِ کونین کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ان مقابلوں کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ میں محبتِ رسول کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ سے علمی وابستگی ہو اور ان میں اطاعتِ رسول کا جذبہ پیدا ہو۔ امسال ان مقابلوں کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس سال چار زمروں میں ان مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔حسبِ سابق اس سال بھی دیولگاؤں مہی (تعلقہ دیولگاؤں راجا) کی طالبات نے ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تعلقہ کی سطح پر رینک حاصل کرکے فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کرنے والی بیشتر طالبات کا تعلق دیولگاؤں مہی سے ہے۔ ان طالبات میں پی ایم شری ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی، مولانا آزاد اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج دیولگاؤں مہی کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طالبات شامل ہیں۔ گروپ اے میں ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کی جماعت پنجم کی طالبہ شزا فاطمہ رئیس خان نے تعلقہ میں اول مقام حاصل کیا۔ گروپ بی میں مولانا آزاد اردو ہائی اسکول دیولگاؤں مہی کی جماعت ہشتم کی طالبات آمنہ فاطمہ انیس شیخ، شفا فاطمہ رئیس شیخ اور مریم فاطمہ رمیض شیخ نے صد فی صد نمبرات کے ساتھ تعلقہ میں پہلا مقام حاصل کیا۔ اسی اسکول کی انعم ناز مزمل شیخ نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کی جماعت ہفتم کی طالبہ ذوبیہ نورین عمران شیخ نے دوسرا جبکہ جماعت ششم کی طالبہ مریم عبدالرحٰمن شیخ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ گروپ سی میں مولانا آزاد اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج دیولگاؤں مہی کی جماعت نہم کی طالبہ آمنہ جنید شیخ، جماعت دوازدہم کی طالبہ الفیہ شیخ امین اور جماعت یازدہم کی طالبہ مہوش سعید سید نے صد فی صد نشانات کے ساتھ تعلقہ میں پہلا مقام حاصل کیا جبکہ اسی تعلیمی ادارے کی جماعت یازدہم میں زیرِ تعلیم ذکوان مقصود شیخ نے تعلقہ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ گروپ ڈی سے دو بہنوں صالحہ فاطمہ اور حافظہ فاطمہ نے صد فی صد نشانات کے ساتھ تعلقے میں اولین پوزیشن حاصل کی۔ ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے معلم عبدالرحٰمن عبدالستار نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ فضا انجم الطاف خان نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
اتنی بڑی تعداد میں قصبے کی طالبات کی شاندار کارکردگی کا سہرہ صالحہ باجی کے سر جاتا ہے۔ قصبے کی لائق و فائق بیٹی صالحہ فاطمہ ضمیر شیخ نے چند سال قبل اپنے گھر میں بچیوں کے لیے درسِ قرآن و درسِ حدیث اور دینیات کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا تھا جو بہت کامیاب رہا۔ درس کے اس حلقے سے کئی چھوٹی بڑی بچیاں اور کچھ خواتین وابستہ ہوگئیں۔ بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت کا یہ حلقہ مستقل مزاجی کے ساتھ اور مسلسل جاری ہے۔ باشعور افراد جانتے ہیں کہ یہ حلقہ قصبے کی طالبات میں خاموش انقلاب برپا کر رہا ہے۔ اس غیر رسمی مدرسے کو باضابطہ شکل دی جائے تو مزید اور بڑے پیمانے پر نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں۔ درس کے اس حلقے میں صالحہ باجی کی رہنمائی میں طالبات نے سیرتِ سرورِ کونین کوئز مقابلوں کی زبردست تیاری کی تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے