कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بارہویں کے بعد صحیح سمت کے انتخاب کے لیے طلبہ کو اہم رہنمائی

اقرا شاہین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں والدین رہنمائی اجلاس کا انعقاد

جلگاؤں: 25؍ستمبر(راست) اقرا شاہین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں میں والدین رہنمائی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، بارہویں کے بعد اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور مستقبل میں کیریئر کے درست انتخاب کے حوالے سے طلبہ و والدین کی رہنمائی کی گئی۔ بڑی تعداد میں والدین کی شرکت پروگرام کی نمایاں خصوصیت رہی۔پروگرام کا تعارف پرنسپل ریاض شاہ نے پیش کیا۔ انہوں نے والدین کا استقبال کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی ترقی میں اسکول اور والدین کے باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جونیئر کالج کے انچارج ذاکر سر نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔پروگرام کی صدارت اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار نے کی، جبکہ آصف شاہ، وسیم چودھری اور ڈاکٹر ہارون بشیر بحیثیت مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈاکٹر ہارون بشیر نے طلبہ کو بارہویں کے بعد اعلیٰ تعلیم کے مختلف مواقع، کیریئر کے انتخاب اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے اہم رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی دلچسپی، صلاحیت اور مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ تعلیم کی سمت طے کرنے کی تلقین کی۔اس کے بعد آصف شاہ نے طلبہ کو موبائل فون کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے دور رہنے اور اپنی توجہ تعلیم و مستقبل کے اہداف پر مرکوز رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے بچوں کی تعلیم کے تئیں بیداری کا مظاہرہ کرنے والے والدین کی ستائش کی اور کہا کہ والدین کی فعال شرکت طلبہ کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔صدارتی خطاب میں ڈاکٹر عبد الکریم سالار نے بدلتے ہوئے دور کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے طلبہ سے علم کے ساتھ ضروری مہارتیں حاصل کرنے اور ٹیکنالوجی کا درست اور ذمہ دارانہ استعمال کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرنا نہیں بلکہ طلبہ میں نظم و ضبط، اچھے اخلاق، احساسِ ذمہ داری اور مثبت سوچ پیدا کرنا بھی ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ذاتی ترقی کے ساتھ خاندان، معاشرے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔پروگرام کی نظامت سہیل امیر نے کی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں شگفتہ میڈم، نازمین میڈم اور دیگر اساتذہ اکرام نے خصوصی تعاون کیا۔ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی پُرجوش شرکت سے پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے