कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ماہور میں رضا ایجوکیشن گروپ کی جانب سے ہونہار طلبہ کا اعزاز

اردو میڈیم کے طلبہ، والدین، سینئر اساتذہ سمیت مختلف شعبوں میں کامیاب افراد کی پذیرائی

ماہور: 20؍ستمبر ( اکرم چوہان) رضا ایجوکیشن گروپ، ماہور کی جانب سے اردو میڈیم کے ہونہار طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد نگینہ فنکشن ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ، سینئر اساتذہ اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔تقریب میں ماہور نگر پنچایت کے (نگرادھیَکش) حاجی فیروز قادر دوسانی، دیہی اسپتال ماہور کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید وسیم، شری جگدمبا سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکول کے صدر مدرس وشواس جادھو، نائب صدر مدرس محمد فاروق اور ڈاکٹر جنید باوانی موجود تھے۔ سیف ابراہیم کی خصوصی شرکت رہی۔ معززین کا شال اور گلدستے پیش کرکے استقبال کیا گیا۔سال 2025-26 میں اردو میڈیم سے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کو ان کے والدین کے ہمراہ اعزازی نشان، شال اور گلدستے پیش کرکے تہنیت پیش کی گئی۔ اسکالرشپ امتحان میں کامیاب قرار پانے والے طلبہ کو بھی اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ پاویتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ کے طور پر منتخب ہونے والے امیدواروں، ڈاکٹروں، وکلا اور محکمۂ ڈاک سمیت مختلف سرکاری خدمات میں منتخب ہونے والی شخصیات کا بھی استقبال و اعزاز کیا گیا۔ ماہور کے تعلیمی شعبے میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سینئر اساتذہ کو بھی اس موقع پر سرفراز کیا گیا۔
NET اور JEE امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں رہنمائی:
تقریب میں سیف ابراہیم نے طلبہ کو NET اور JEE امتحانات کی تیاری کے طریقۂ کار کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے مطالعے کی منصوبہ بندی، وقت کا نظم و نسق، مضامین کے بنیادی تصورات کو سمجھنے اور باقاعدہ مشق کے حوالے سے طلبہ کو معلومات دیں۔ انہوں نے مسابقتی امتحانات کی تیاری میں مستقل مزاجی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔تقریب میں شری جگدمبا سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ، ضلع پریشد پرائمری اسکولوں کے صدر مدرسین و اساتذہ، سینئر اساتذہ، طلبہ و طالبات اور والدین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ماہور تعلقہ کے صحافی حضرات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے انعقاد میں شیخ سراج رضا، صدر رضا ایجوکیشن گروپ ماہور اور صدر اسکول مینجمنٹ کمیٹی، اردو ضلع پریشد پرائمری اسکول ماہور؛ شیخ عرفان، نائب صدر؛ شیخ قیوم، شعیب خان پٹھان، شیخ ذیشان اور سید سراج، اراکین نے تعاون کیا۔تقریب کی نظامت سعید علی نے انجام دی، جبکہ شیخ سراج رضا نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے