कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور اسمبلی حلقے میں ووٹر رجسٹریشن کے لیے خصوصی کیمپ

19، 20، 26 اور 27 ستمبر کو بوتھ مراکز پر بی ایل اوز رہیں گے موجود، اہل شہریوں سے زیادہ سے زیادہ اندراج کی اپیل

ملکاپور: 18/ ستمبر (محمد احسان سر ) موصولہ پریس رپورٹ کے مطابق بھارت کے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق 21-ملکاپور اسمبلی حلقہ میں یکم اکتوبر 2026 کو اہلیت کی تاریخ قرار دیتے ہوئے خصوصی گہری نظرثانی پروگرام کے تحت ووٹر فہرستوں کی اصلاح و تجدید کا عمل جاری ہے. اسی سلسلے میں ملکاپور اور ناندورہ تعلقہ جات میں 31 اگست 2026 کو ابتدائی ووٹر فہرست شائع کر دی گئی ہے، جبکہ دعوے اور اعتراضات پیش کرنے کا سلسلہ 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا. الیکشن انتظامیہ کی جانب سے اہل شہریوں کو ووٹر فہرست میں اپنا نام درج کرانے کا خصوصی موقع فراہم کیا جا رہا ہے. جو شہری یکم اکتوبر 2026 کو 18 سال کی عمر مکمل کر رہے ہیں اور جن کا نام ابتدائی ووٹر فہرست میں شامل نہیں ہے، وہ اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن کے بوتھ لیول آفیسر (BLO) سے رابطہ کرکے ضروری دستاویزات اور اعلان نامے کے ساتھ فارم نمبر 6 جمع کرا سکتے ہیں. ووٹروں کی سہولت کے لیے 19 ستمبر (سنیچر)، 20 ستمبر (اتوار)، 26 ستمبر (سنیچر) اور 27 ستمبر 2026 (اتوار) کو خصوصی ووٹر رجسٹریشن کیمپ منعقد کیے جائیں گے. ان ایام میں متعلقہ پولنگ مراکز پر بوتھ لیول آفیسر موجود رہیں گے اور فارم نمبر 6، 7 اور 8 قبول کیے جائیں گے. شہری ان کیمپوں سے استفادہ کرتے ہوئے نئے ووٹر کے طور پر اندراج، نام سے متعلق دعوے یا اعتراضات اور ووٹر فہرست میں ضروری اصلاحات کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں. ملکاپور کے سب ڈویژنل آفیسر و ووٹر رجسٹریشن آفیسر سنتوش شندے نے اہل شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی مہم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی ووٹر رجسٹریشن مکمل کریں. انہوں نے سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس (BLA) سے بھی اپیل کی کہ وہ خصوصی مہم کے مقررہ ایام میں پولنگ مراکز پر موجود رہ کر بوتھ لیول افسران اور شہریوں کو ووٹر رجسٹریشن کے عمل میں ضروری تعاون فراہم کریں. اسی طرح تحصیلدار ملکاپور سمادھان سونونے اور تحصیلدار ناندورہ شبھم کالے نے بھی اہل شہریوں سے ووٹر فہرست میں اپنا نام یقینی بنانے اور جمہوری عمل میں فعال شرکت کے لیے رجسٹریشن مکمل کرنے کی اپیل کی ہے. انتظامیہ نے 21-ملکاپور اسمبلی حلقے کے تمام کالجوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ 30 ستمبر 2026 سے قبل اپنے اداروں میں خصوصی ووٹر رجسٹریشن کیمپ منعقد کریں اور تمام اہل طلبہ کی سو فیصد ووٹر رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں. انتخابی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ووٹر فہرست میں نام کا اندراج جمہوری حقوق کے مؤثر استعمال کی بنیادی ضرورت ہے. لہٰذا اہل نوجوانوں سمیت تمام ایسے شہری، جن کا نام ووٹر فہرست میں شامل نہیں ہے، مقررہ تاریخوں پر متعلقہ پولنگ مرکز پہنچ کر اپنی رجسٹریشن اور ضروری اصلاحات کا عمل مکمل کریں.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے