कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مانورہ کے اردو اسکولوں کے طلباء نے ریاستی سطح کے امتحان میں ماری بازی

جویریہ فاطمہ اور بریرہ فاطمہ اپنے تعلقہ میں اول

از قلم :یوسف اقبال
مانورہ ضلع واشم

ایک پتھر کی بھی تقدیر سنور سکتی ہے
شرط یہ ہے کہ سلیقے سے تراشا جائے

ریاست مہاراشٹر کی سطح پر ،گروکل ایجوکیشن سوسائٹی کولہاپور کے زیر اہتمام لیے گئے، گروکل ٹیلنٹ سرچ امتحان میں داؤد قاسم لنگھا اردو پراءمری اسکول، و سلیمانیہ اردو ہائی اسکول مانورہ کے طلباء وطالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔کامیاب ہو نے والے طلبہ میں جماعت چہارم سے، *جویریہ فاطمہ بنت محمد توفیق
*انابیہ سید رضوان
*اقرأ شیخ منیر
*مریم فاطمہ مجاہد علی خان
*جویریہ فاطمہ امام الدین شیخ
*عمر عفان خان مجیب الرحمٰن خان
*محمد زید شیخ جاوید (درجہ سوم)
اسی طرح سلیمانیہ اردو ہائی اسکول سے بریرہ فاطمہ شیخ جاوید شریکِ مقابلہ ہوءیں ۔
اس منعقدہ ،ریاستی سطح کے امتحان میں،داؤد قاسم لنگھا اردو پراءمری اسکول اور سلیمانیہ اردو ہائی اسکول کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔
واضح رہے کہ جویریہ فاطمہ بنت محمد توفیق نے مانورہ اور ڈگرس دونوں تعلقوں میں اول آنے کا اعزاز حاصل کیا،اسی طرح جماعت ہفتم کی طالبہ بریرہ فاطمہ شیخ جاوید کو تعلقہ کی سطح پر اول آنے کا شرف حاصل ہوا۔
چلیے چلیے چلنا ہی دلیل کامرانی ہے
جو تھک کر بیٹھ جاتے ہیں وہ منزل پا نہیں سکتے
یہ امتحان صد فی صد کاپی فری اور غیر جانبدارانہ طور پر لیا گیا تھا ۔
ان بچوں کی نمایاں کامیابی پر شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کی غرض سے اسکول میں ایک پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان بچوں کو پھولوں کے گلدستے اور انعامات سے نوازا گیا،اس امتحان میں بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ان کی رہنمائی میں پیش پیش رہنے میں، نعیم احمد خان ،صدر مدرس و جملہ تدریسی عملہ جن میں
* مجاہد علی خان
* مجیب الرحمٰن خان
* سید عمران*
* شعیب اقبال
* عبد الغفار
* محمد التمش
* شاہنواز خان
* غضنفر حسین
* فروغ احمد
* رحمت خان
* ظریف اللّہ خان
* لءیق احمد
* مصدق احمد
* محمد عاطف نے پوری جانفشانی سے محنت کی ،جن کی سر پرستی میں طلباء نے یہ کامیابی حاصل کر کے اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا ۔ طلباء کی اس کامیابی پر اسکول کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر ، سیکٹری ، ناءب صدر،خزانچی و جملہ ممبران اور مقامی شہریوں نےاساتذہ اور بچوں کو بصمیم قلب مبارکباد پیش کیں ۔
ہمیں دنیا سے کیا مطلب، مدرسہ ہے وطن اپنا
مریں گے ہم کتابوں پر ورق ہوگا کفن اپنا

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے