कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بالور گاؤں میں پاگل کتے کا حملہ، 10 افراد زخمی؛ شہریوں میں خوف و ہراس کا ماحول

سیلو:15؍ستمبر (ابرار بیگ) سیلو تعلقہ کے بالور گاؤں میں آج بروز منگل 15 ستمبر کو ایک پاگل کتے نے اچانک خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے 10 مقامی شہریوں کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ اس اچانک حملے کے بعد سے بالور گاؤں کے رہائشیوں میں شدید خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق، آج منگل کی صبح ایک پاگل کتے نے راستے سے گزرنے والے لوگوں پر اچانک حملہ کرنا شروع کر دیا۔ اس واقعے میں کل 10 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے بالور کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ وہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد، کچھ مریضوں کی نازک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مزید علاج کے لیے پربھنی کے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس واقعے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے بالور گرام پنچایت انتظامیہ نے گاؤں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گرام پنچایت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمام مویشی پالنے والے اور عام شہری اپنے گھروں کے پالتو کتوں کو فوری طور پر وٹرنری ہاسپٹل لے جا کر رینبیز مخالف ویکسین لگوائیں، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔فی الحال پرائمری ہیلتھ سینٹر اور مقامی انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے