कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بیڑ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی مراٹھواڑہ سطح کی عظیم الشان اساتذہ کانفرنس کامیاب

مراٹھواڑہ کی تعلیمی ترقی کے لیے جامع لائحۂ عمل تیار، تقریباً 400 اساتذہ کی شرکت

بیڑ :15؍ستمبر( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے زیرِ اہتمام مراٹھواڑہ سطح کی عظیم الشان اساتذہ کانفرنس بیڑ میں جوش و خروش، نظم و ضبط اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع سے تقریباً 400 اساتذہ، تنظیمی عہدیداران، ذمہ داران اور معززین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اردو میڈیم کے طلبہ و اساتذہ کے مسائل سمیت مراٹھواڑہ کی تعلیمی ترقی سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کی حکمتِ عملی طے کی گئی۔
کانفرنس کی صدارت اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی صدر جناب ساجد نثار احمد سر نے کی۔ اس موقع پر گیورائی اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی جناب وجے سنگھ پنڈت، بیڑ میونسپل کونسل کی صدر محترمہ پریم لتا تائی پاروے اور ریاستی صدر پرائمری شعبہ جناب رضوان چمن شیخ بطور خصوصی مہمان موجود رہے۔
کانفرنس میں اساتذہ کے مختلف دیرینہ اور اہم مسائل پر سنجیدگی سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بالخصوص اسکول گرانٹ، شالارتھ آئی ڈی، جونی پینشن اسکیم، یکم نومبر 2005 سے قبل تقرر پانے والے اساتذہ کو جونی پینشن کا فائدہ، شکشک سیوک کے مان دھن میں اضافہ یا معیاد ایک سال کرنے، اردو کنورٹڈ راؤنڈ کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی، بھرتی کے دوسرے مرحلے، ٹی ای ٹی کی سختی ختم کرنے، عدالت میں زیرِ التوا مقدمات، اساتذہ کی بدلی، کنورٹ راؤنڈ، تنخواہوں، سنچ مانیتا کی درستی، طلبہ کی تعداد، تعلیمی سہولیات اور اساتذہ پر بڑھتے ہوئے غیر تدریسی کاموں کے بوجھ سمیت دیگر جائز مطالبات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مراٹھواڑہ کی تعلیمی ترقی کے لیے پانچ سالہ منصوبے کا اعلان
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی صدر ساجد نثار احمد نے اساتذہ اور طلبہ کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اورنگ آباد ڈویژن کی تعلیمی ترقی کے لیے پانچ سالہ تعلیمی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے تنظیم کے ریاستی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کو طلبہ، اساتذہ اور اسکولوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر رہنمائی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات اور اردو میڈیم کے تعلیمی مسائل کو متعلقہ حکام اور حکومت کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں موجود اساتذہ نے بھی اپنے مختلف مسائل پیش کیے، جن پر تنظیم کی جانب سے کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے متحدہ جدوجہد کا عزم
مقررین نے کہا کہ اردو میڈیم کے اساتذہ اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ مسلسل جدوجہد کر رہا ہے۔ اساتذہ کی بھرتی، ملازمت سے متعلق امور، تعلیمی سہولیات، زیرِ التوا معاملات اور دیگر جائز مطالبات کو حکومت اور متعلقہ محکموں کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا جائے گا۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضرورت پڑنے پر اساتذہ اپنے جائز حقوق کے لیے جمہوری اور آئینی طریقے سے متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
رکنِ اسمبلی وجے سنگھ پنڈت نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کے مختلف مسائل پر مثبت رویے کا اظہار کیا۔ انہوں نے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی تعلیمی و تنظیمی سرگرمیوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اساتذہ اور تعلیم سے متعلق مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنے اور ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔
کانفرنس میں ریاستی سطح کے عہدیداران کے علاوہ مراٹھواڑہ ڈویژن کے مختلف اضلاع کے ضلع صدور، اراکین، عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریاستی صدر پرائمری رضوان چمن شیخ، ریاستی جوائنٹ سکریٹری رکن الدین، ریاستی ممبر نوید قریشی، ریاستی نائب صدر نائک تجمل معیز، ریاستی کارگزار صدر شیخ ذکی احمد، ضلع صدر بیڑ ماسٹر صدیق، ضلع صدر پربھنی محمد سرور شریف، ضلع صدر ہنگولی شیخ متین، ضلع صدر لاتور شیخ غوث احمد سمیت مختلف اضلاع کے عہدیداران نے تنظیمی امور اور تعلیمی مسائل کے حوالے سے رہنمائی کی۔
اس موقع پر رکن الدین لطیف الزماں، محمد سرور شریف پربھنی، نوید احمد قریشی، نائیک تجمل معیز، محمد ضیاء الحق، سید عرفان، سید عرفان محمد عرفان علی، شیخ محمد متین، محمد عابد، شیخ غوث احمد، جاوید سوداگر، شفیق سوداگر، سمیر پرویز، شیخ ذکی احمد سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران و کارکنان بھی موجود رہے۔
کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں ضلع صدر بیڑ ماسٹر صدیق سر نے منتظم کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ کارپوریٹر و کمیٹی کے چیئرمین جناب شیخ بلال صاحب کی بہترین منصوبہ بندی، رہنمائی اور تعاون سے کانفرنس کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچی۔
اس موقع پر خان صبیحہ باجی، مشتاق انصاری، شیخ مجیب، شیخ نظام، معین الدین ماسٹر، سید صادق علی، مسٹر دنیش شیٹھ، شیخ وکیل، اسلم انوری، شیخ سمیر اور عبدالصمد چشتی سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ معززین اور اساتذہ نے شرکت کی۔
کانفرنس کے اختتام پر مراٹھواڑہ کی تعلیمی ترقی، اردو میڈیم کے استحکام، اساتذہ کے جائز مسائل کے حل اور طلبہ کے بہتر تعلیمی مستقبل کے لیے متحد ہوکر مؤثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے