कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مطلعِ ادب فاؤنڈیشن اور بزمِ شگفتہ ادب کے زیرِ اہتمام ’’ایک شام نثر نگاروں کے نام‘‘ کا انعقاد

اورنگ آباد، 15 ستمبر(افراء تسکین)اردو زبان و ادب کے فروغ اور بالخصوص نثر کی مختلف اصناف سے وابستہ تخلیق کاروں کو پلیٹ فارم دینے کے لیے مطلعِ ادب فاؤنڈیشن، اورنگ آباد اور بزمِ شگفتہ ادب کے زیرِ اہتمام ’’ایک شام نثر نگاروں کے نام‘‘ کے عنوان سے ایک باوقار اور یادگار ادبی نشست کا انعقاد 13 ستمبر 2026 کو رات 8:30 بجے برہانی نیشنل پرائمری اسکول، سٹی چوک، اورنگ آباد میں عمل میں آیا۔تقریب کی صدارت معروف فکشن نگار محترم محمود شکیل نے کی، جبکہ ڈاکٹر مخدوم فاروقی(پرنسپل مولانا آزاد کالج) مہمانِ خصوصی اور ڈاکٹر عبداللہ امتیاز احمد(صدر شعبۂ اردو، ممبئی یونیورسٹی) مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس موقع پر معروف ادبی شخصیات محترم نورالحسنین اور محترم اسلم مرزا نے بھی بطور مہمان شرکت کرکے محفل کی رونق اور علمی وقار میں اضافہ کیا۔صدارتی خطاب میں محترم محمود شکیل نے نثر نگاروں کی تخلیقی کاوشوں کی ستائش کرتےہوئے کہا کہ زندہ ادب وہی ہے جو اپنے عہد کی نبض کو محسوس کرے اور انسانی زندگی کے مسائل، تجربات اور داخلی کیفیات کو فن کارانہ اظہار عطا کرے۔ انہوں نے اس نوع کی ادبی محفلوں کے تسلسل کو اردو ادب کی صحت مند روایت کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ڈاکٹر مخدوم فاروقی نے مطلع ادب کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ڈاکٹر قاضی نوید اپنے والد جے-پی-سعید کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ان کے کام قابل ستائش ہیں۔ڈاکٹر عبداللہ امتیاز احمد نے کہا کہ مطلع ادب اورنگ آباد کی ایک فعال تنظیم ہے جس سے تحریک پاکر بہت سی ادبی انجمنیں ادبی تقاریب کا انعقاد کر رہی ہے اور ملک میں اردو ادب کے حوالے سے اورنگ آباد سرگرم نظر آرہا ہے۔ابتدائی کلمات میں مطلعِ ادب فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی نے کہا کہ مطلعِ ادب فاؤنڈیشن کے قیام کا بنیادی مقصد اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت، ادبی ذوق کی آبیاری اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد کی موجودہ ادبی فضا میں جو رونق اور تحرک نظر آتا ہے، اس میں مطلعِ ادب کی مسلسل ادبی سرگرمیوں کا بھی نمایاں حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلعِ ادب کی خدمات کا دائرہ صرف شاعری تک محدود نہیں، بلکہ اورنگ آباد میں اردو نثر کے فروغ اور نثر نگاروں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے بھی اس کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ مطلعِ ادب کے زیرِ اہتمام وزیر منزل، کرانہ چاوڑی میں عرصۂ دراز سے ادبی نشستوں کا انعقاد ہوتا رہا ہے، جہاں شہر کے شعرا و ادبا کو اپنی تخلیقات پیش کرنے اور باہمی ادبی مکالمے کا موقع ملتا رہا ہے۔ان ادبی سرگرمیوں میں خواتین کو کم مواقع ملا۔اسی احساس کے تحت ’’ایک شام نثر نگاروں کے نام‘‘ میں خواتین نثر نگاروں اور تخلیق کاروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔پروگرام کی ایک نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ اس میں اردو نثر کی مختلف جہتوں سے وابستہ تخلیق کاروں کو اپنی تخلیقات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس ادبی شام میں سعید خان زیدی، ابوبکر رہبر، ڈاکٹر عظیم راہی، شہاب افسر خان،معز ہاشمی، تحسین احمد خان، ڈاکٹر قاضی نوید اور وجاہت قریشی نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔خواتین قلم کاروں کی بھرپور شرکت نے بھی محفل کو ایک خوب صورت تنوع عطا کیا ڈاکٹر اسماء ثمرین, ڈاکٹر فردوس فاطمہ،صبا تحسین، ڈاکٹر شہباز زرین، فریسہ جبین،صبیحہ قادری اور افراء تسکین نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔پروگرام کا آغاز قاض منیب احمد صدیقی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نشست کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید وہاب الحق نے نہایت عمدگی اور سلیقے سے انجام دیے۔ تقریب کے اختتام پر مطلع ادب کی جنرل سیکرٹری اسماء ثمرین نے تمام مہمانوں، ادیبوں، نثر نگاروں اور شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں شہر کے ادب نواز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے