कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حفظِ قرآن مجید مکمل کرنے پر حافظ سید عیان سراجی کی حوصلہ افزائی، مدرسہ میں پُروقار تقریب کا انعقاد

از قلم یوسف اقبال کانڈلی

پڑھ لیا جب بھی کسی نے کچھ لکھا قرآن کا
گر پڑا تحت الثریٰ میں قافلہ شیطان کا
ریاست مہاراشٹر کے ضلع ایوت محل میں واقع ایک چھوٹے سے دیہات کانڈلی کے رہنے والےحافظ سید عیان سراجی،ابن سید اسرائیل نے ،، مدرسہ دارالعلوم سراج الاسلام،، کلگاؤں ضلع ایوت محل سے
حفظِ قرآن مجید کو مکمل طور پر اپنے سینے میں محفوظ کرنے کا عظیم اعزاز و سعادت حاصل کر لیا ہے۔ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا میں اس حافظ قرآن طالب علم کی حوصلہ افزائی وگل پوشی کی غرض سےایک پُروقار و پر رونق تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں جید علماءکرام ، حفاظ عظام،اساتذہ، طلبہ اور مقامی وحافظ سید عیان کے وطن اصلی کانڈلی کےمعززین نے شرکت کرکے تقریب کو مزید پر رونق بنادیا، آے ہوئے تمام معززین نے حفظِ قرآن مکمل کرنے پر اس طالب علم کو بصمیم قلب مبارکباد پیش کیں۔حافظ سید عیان و
ان کے والدین کی دلی خواہش تھی کہ وہ اپنے فرزند ارجمند کو حافظ قرآن بنائیں گے اور اللّٰہ نے صدق دل سے کی گئی نیت و تمنا کو پورا کیا۔ان کے والد محترم نے کہا کہ ان کے لیے یہ لمحہ زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے کہ جس کی تمنا کی تھی اسی کو پالیا میں نے ۔
تدبیر کے دست زریں سے تقدیر درخشاں ہوتی ہے
قدرت بھی مدد فرماتی ہے جب کوشش انساں ہوتی ہے
حافظ عیان نے انتھک محنت، و مشقت اور غیر معمولی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستقل مزاجی اور اساتذہ کی رہنمائی میں حفظ قرآن مجید کے تکمیل کی سعادت حاصل کرکے اپنے والدین کی دلی تمناؤں کو پورا کیا ،اسی طرح حافظ عیان کے برادرِ کوچک سید سفیان بھی ماشاءاللہ دارالعلوم حمایت نگر میں شعبہ عالمیت میں زیرِ تعلیم ہے ۔
حفظ کرکے آج دل میں پیارے اس قرآن کو
تونے آخر کرلیا خوش ربّ کاءینات کو
اس تقریب میں مدرسہ ہٰذا کا جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ اس طالب علم کی حوصلہ افزائی کے لئے حاضر رہا جن میں، مولانا سید حمزہ صاحب، مہتمم دارالعلوم سراج الاسلام کلگاؤں ۔
حافظ یاور خان امدادی صاحب،حافظ قاری عبد المتین اشرفی صاحب، مولانا انصار حسینی صاحب، مفتی منیب احمد صاحب ،مولانا عرفان انواری صاحب،مولانا زبیر قاسمی صاحب،مولانا آصف قاسمی صاحب،مفتی صادق کنتھاری صاحب، مرزا تیمور بیگ، ومحمد مزمل صاحب، شامل ہیں ۔
مفتی صادق کنتھاری صاحب نے حافظ عیان کی محنت،لگن اور قرآن مجید حفظ کرنے کے عزم کو سراہتے ہوئے حاضرین سےخطاب فرماتے ہوئے کہاجس کا لب لباب یہ تھا کہ قرآنِ کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کرنا اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ اور عظیم سعادت ہے اور آج کے اس پر فتن دور میں بچوں کا قرآن مجید کی طرف راغب ہونا معاشرے کے روشن مستقبل اور پاکیزہ ماحول بننے کی علامت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیامت کے دن حافظ قرآن کے والدین کو ایسا قیمتی تاج پہنایا جائے گا جو بہت خوبصورت اور انمول ہوگا اورقرآن کو حفظ کرنے والے بچے دنیا و آخرت میں اپنے والدین کے لئے بخشش کا ذریعہ بنتے ہیں،حافظ قرآن نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے والدین اور خاندان کے لیے بھی باعثِ فخر ہوتا ہے ۔
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن
تقریب کے اختتام پر حافظ سید عیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں قرآنِ مجید کا خادم بناے اور اس پر عمل کرنے، اس کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں اپنانے اور دین و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے پوری جانفشانی سے محنت کی اور صدر محترم کی اجازت سے تقریب کا اختتام ملک و ملت کی سلامتی اور طالب علم کے روشن مستقبل کی دعاؤں کے ساتھ ہوا ۔
صحرا میں جنگلوں میں بیابان میں پڑھو
مینار گرگءے تو میدان میں پڑھو
یہ بے خبر نجومی تمہیں کیا بتاءیں گے
کل ہونے والا کیا ہے قرآن میں پڑھو
وما علینا الاالبلاغ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے