कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بھساول میں راحت کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ اختتام پذیر

بھساول: 14؍ستمبر(صلاح الدین ادیب)راحت کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی کی سالانہ عام میٹنگ پُرجوش ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر یونس فلاحی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی سلیم سیٹھ چوڑی والے بطورِ خاص موجود رہے۔میٹنگ کا آغاز سید اخلاق احمد کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔اس موقع پر سوسائٹی کے عہدیداران اور اراکین کی بڑی تعداد موجود رہی۔ تمہیدی کلمات سکریٹری سید اشرف علی نے پیش کیے، جبکہ سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ CEO یوسف سر نے پیش کی۔پروگرام کی نظامت امتیاز احمد نے انجام دی۔میٹنگ میں سوسائٹی کی کارکردگی، مالی صورتحال اور آئندہ کے منصوبوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ عہدیداران نے سوسائٹی کی ترقی اور اراکین کے مفاد میں کیے جا رہے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس موقع پر اراکین نے بھی اپنے قیمتی مشورے اور آراء پیش کیں۔ آخر میں اظہارِ تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے