कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو-پربھنی روڈ پر سب ڈویژنل آفیسر شلیش لاہوٹی کی کارروائی، غیر قانونی ریت منتقل کرنے والا ٹریکٹر ضبط

سیلو :13؍ستمبر(ابرار بیگ)سیلو-پربھنی روڈ پر بغیر اجازت، بغیر رائلٹی اور بغیر کسی رسید کے غیر قانونی طور پر ریت کی منتقلی کرنے والے ایک ٹریکٹر کو سیلو کے سب ڈویژنل آفیسر (SDO) شلیش لاہوٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ضبط کر لیا ہے۔ ضبط شدہ ٹریکٹر کو مزید جرمانے کی کارروائی کے لیے سیلو تحصیل آفس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔محکمہ مال (ریونیو) کی ٹیم جمعرات کی صبح سیلو-پربھنی روڈ پر گشت کر رہی تھی، اسی دوران ٹریکٹر نمبر MH 22 AM 1983 بغیر اجازت اور بغیر رائلٹی رسید کے ریت لے جاتے ہوئے پایا گیا۔ پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ٹریکٹر سیلو تعلقہ کے کاجلی روہینا کے رہائشی وشنو شری رنگ کاشٹے کی ملکیت کا ہے۔ سب ڈویژنل آفیسر شلیش لاہوٹی نے فوری اقدام کرتے ہوئے ٹریکٹر کو تحویل میں لے لیا، جس کے بعد اسے سیلو تحصیل دفتر میں جمع کروا دیا گیا۔ اس کارروائی کے وقت محکمہ تحصیل کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔تحصیل انتظامیہ کے مطابق، مذکورہ گاڑی کے مالک پر ‘مہاراشٹرا لینڈ ریونیو ایکٹ 1966’ کی دفعہ 48(7) اور ‘مہاراشٹرا مائنر منرل ایکسکیویشن رولز 2013’ کے تحت جرمانے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے