कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مولانا آزاد اسکول کے طلبہ کی شاندار کامیابی

ناندورہ: 13؍ستمبر (راست) جماعتِ اسلامی ہند کی جانب سے 30 اگست 2026 بروز اتوار کو سیرت النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناندورہ تعلقہ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔اس باوقار کوئز مقابلے میں مولانا آزاد پرائمری اسکول، ناندورہ کے طلبہ و طالبات نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ جماعت پنجم تا ہفتم کے زمرے میں جماعت ہفتم کی طالبہ ریشمہ پروین شیخ علیم نے اول مقام حاصل کیا، جبکہ جماعت ششم کے طالب علم امین احمد ایاز احمد انصاری نے سوم مقام حاصل کیا۔اسی طرح مولانا آزاد ہائی اسکول، ناندورہ کی طالبہ زینب غزالی محمد عین الحق نے بھی سوم مقام حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔طلبہ کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول کے اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ ذکراللہ خان سر اور ادارہ کے سپر وائزر خالق سر، کے ہاتھوں کامیاب طلبہ نے انعامات حاصل کیے۔ اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے طلبہ میں دینی شعور، مطالعے کی عادت اور علمی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مولانا آزاد پرائمری اسکول اور مولانا آزاد ہائی اسکول کے طلبہ کی یہ کامیابیاں ادارے کے لیے باعثِ فخر ہیں اور دیگر طلبہ کے لیے بھی محنت، مطالعہ اور دینی تعلیم کی جانب آگے بڑھنے کی بہترین ترغیب ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے