कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور:دینی مکاتب کا نعتیہ کلام مقابلہ 13 ستمبر کو

ملکاپور: 10/ ستمبر (محمد احسان سر ) گلشنِ اردو ادب، ملکاپور کی زیرِ اہتمام دینی مکاتب کے طلباء و طالبات کے لیے نعتیہ کلام مقابلہ کا انعقاد 13 ستمبر 2026 بروز اتوار صبح 11 بجے مولانا ابوالکلام آزاد ہال، نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 2، پارپیٹھ، ملکاپور میں کیا جا رہا ہے.منتظمین کے مطابق اس مقابلے کا مقصد نئی نسل میں عشقِ رسول ﷺ، اردو زبان و ادب سے محبت اور نعتیہ شاعری کے ذوق کو فروغ دینا ہے۔ مقابلے میں دینی مکاتب کے طلباء و طالبات نعتِ رسولِ اکرم ﷺ پیش کریں گے، جہاں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ہیں.مقابلے میں اول انعام 5000 روپے، دوم انعام 3000 روپے اور سوم انعام 2000 روپے مقرر کیا گیا ہے. اس کے علاوہ پروگرام میں حصہ لینے والے ہر طالب علم کو قرآنِ مجید بطور تحفہ پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے. پروگرام کی زیرِ نگرانی جمعیت مفتیان و علماء و حفاظِ کرام، شہر ملکاپور کی جانب سے علماء، مفتیانِ کرام، حفاظ اور دیگر معزز شخصیات کی خصوصی موجودگی متوقع ہے.منتظمین نے دینی مکاتب کے اساتذہ، والدین، معززینِ شہر اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں. گلشن اردو ادب اینڈ ڈی کے گروپ، ملکاپور کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ پروگرام طلباء میں نعت خوانی کے ساتھ ساتھ دینی، ادبی اور اخلاقی اقدار کے فروغ کی جانب ایک قابلِ تحسین قدم قرار دیا جا رہا ہے.

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے