कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایڈووکیٹ فیض سید کا ڈاکٹر اسداللہ خان انگلش اسکول، شیل کیمپس کا خصوصی دورہ

تعلیم کے ساتھ اعلیٰ اخلاق، مضبوط کردار اور سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر طالبات کی رہنمائی

شیل :10؍ستمبر(راست) معروف اسلامی خطیب، مصنف، رہنما اور سماجی مفکر ایڈووکیٹ فیض سید نے ڈاکٹر اسداللہ خان انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، شیل کیمپس کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، اخلاق، کردار سازی، خاندانی اقدار اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ایڈووکیٹ فیض سید نے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض ڈگری یا روزگار کا حصول نہیں، بلکہ ایک بااخلاق، ذمہ دار اور مفید انسان کی تشکیل بھی ہے۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ وہ علم کے ساتھ اچھے اخلاق، مضبوط کردار، شائستگی، انکساری اور خدمتِ خلق جیسی صفات کو اپنی شخصیت کا لازمی حصہ بنائیں۔
انہوں نے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے طالبات کو اس کے درست، محدود اور تعمیری استعمال کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید طرزِ زندگی اختیار کرتے ہوئے بھی اپنی خاندانی روایات، رشتوں اور مثبت تہذیبی و اخلاقی اقدار سے وابستہ رہنا نہایت ضروری ہے۔
ایڈووکیٹ فیض سید نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شخصیت ایسی بنائیں جس سے دوسرے لوگ ترغیب حاصل کریں اور انہیں ایک باصلاحیت، باکردار اور اچھے انسان کی حیثیت سے یاد رکھیں۔ دوسروں کی مدد کرنا، عاجزی اختیار کرنا، لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنا اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا بھی حقیقی کامیابی کی اہم علامتیں ہیں۔
تقریب میں ممبرا اور تھانے کے علاقوں میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے باعث نمایاں شناخت رکھنے والی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ حنا پاوسکر نے بھی طالبات سے خطاب کیا۔ انہوں نے تعلیم، کیریئر کے انتخاب، خود اعتمادی اور شخصیت سازی کے موضوعات پر مفید رہنمائی فراہم کی اور طالبات کو واضح اہداف کے ساتھ مسلسل محنت کرنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر ادارے کے فاؤنڈر پریزیڈنٹ ڈاکٹر اسداللہ خان نے ایڈووکیٹ فیض سید کی خدمت میں شال اور یادگاری نشان پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال و اعزاز کیا۔ ادارے کی فاؤنڈر ممبر محترمہ نسرین اسداللہ خان کے ہاتھوں سی اے حنا پاوسکر کی بھی تہنیت کی گئی۔
تقریب میں ادارے کے پرنسپل و جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عباداللہ خان، سیکریٹری سعداللہ خان، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے اراکین بھی موجود تھے۔ ادارے کی جانب سے دونوں معزز مہمانوں کی اس بامقصد، حوصلہ افزا اور فکرانگیز نشست پر شکریہ ادا کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے