कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سید بادشاہ حسین مغربی سولاپور سوشل اسوسی ایشن کے منتظمِ اعلیٰ مقرر

سولاپور :9؍ستمبر(اِقبال باغبان ) : شہر سولاپور کے معروف تعلیمی ادارے سولاپور سوشل اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان نے معروف ماہرِ تعلیم سید بادشاہ حسین مغربی کو ادارے کا منتظمِ اعلیٰ (Chief Executive Officer) مقرر کیا ہے۔ سید بادشاہ حسین مغربی گزشتہ 35 برسوں سے شعبۂ تعلیم سے وابستہ ہیں اور ان میں سے 25 برس بطور ہیڈ ماسٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں اسکول انتظامیہ، تعلیمی منصوبہ بندی، طلبہ کی رہنمائی، ایس ایس سی بورڈ کے امتحانات میں بطور موڈریٹر اور چیف موڈریٹر خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔وہ سولاپور ہیڈ ماسٹرس اسوسی ایشن کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں اور تقریباً 15 برس اس ذمہ داری پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے میرٹ کمیٹی کے کنوینر اور بانی کی حیثیت سے تقریباً 20 برس خدمات انجام دیں۔ سید بادشاہ حسین مغربی نے ایم۔اے۔ (انگلش لٹریچر) کی ڈگری حاصل کی ہے اور دکن ایجوکیشنل سوسائٹی، گلبرگہ میں لیگل اینڈ اکیڈمک ایکسپرٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔تعلیمی انتظام و قیادت، تدریس و اکیڈمک پلاننگ، طلبہ کی رہنمائی، ایس ایس سی بورڈ کے امور اور تعلیمی معیار و میرٹ کے فروغ میں ان کے طویل تجربے کو دیکھتے ہوئے ان کی تقرری کو ادارے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ تعلیمی، سماجی اور مختلف حلقوں سے وابستہ افراد نے سید بادشاہ حسین مغربی کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے