कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریڈیئنٹ کلاسز کی جانب سے یومِ اساتذہ و استقبالیہ تقریب کا شاندار انعقاد

نو تقرر شدہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، طلبہ و طالبات کی پُر اثر پیشکشوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا

ملکاپور: 7/ ستمبر (محمد احسان سر)ریڈیئنٹ کلاسز، کنڈکٹڈ بائی جنید انصاری سر، کی جانب سے یومِ اساتذہ کے موقع پر 5 ستمبر 2025 بروز سنیچر دوپہر 3 بجے مولانا ابوالکلام آزاد ہال، نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 2، پارپیٹھ، ملکاپور میں ایک شاندار، باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر یومِ اساتذہ کے ساتھ حال ہی میں مختلف سرکاری محکموں میں تقرر پانے والے ملکاپور کے نوجوانوں کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام بھی منعقد کیا گیا. تقریب کی صدارت الحاج محمد الیاس عالم صاحب نے کی، جبکہ صحافی محمد احسان سر، الحاج شریف سر، مدرس اقرار حسین آزاد ، حاجی حسن خان سر، سید صادق مومن، فیروز خان قادر خان سر، ڈاکٹر مقتدر اور ہارون انصاری بحیثیت مہمانانِ خصوصی موجود رہے. اس موقع پر ملکاپور کے ان نوجوانوں کی خصوصی طور پر پذیرائی کی گئی جنہوں نے حالیہ عرصے میں مختلف سرکاری شعبوں میں تقرری حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور شہر کا نام روشن کیا۔ ان میں شہریار خان صابر خان، الیکٹریشن بارہ دری ملکاپور (ایس آر پی ایف)، شیخ رضوان شیخ امجد (اومالی)، انڈین آرمی، شیخ فرید شیخ غفور، ممبئی پولیس، اور شیخ معین شیخ غلام دستگیر، ایس آر پی ایف ورنگاؤں شامل تھے. معزز اعزازی مہمانان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی. تقریب کا ایک اہم اور قابلِ تحسین پہلو طلبہ و طالبات کی مؤثر اور جامع پیشکشیں تھیں. ننھے مقررین نے تقاریر، نظمیں اور مکالموں کے ذریعے یومِ اساتذہ کی اہمیت، استاد کے مقام و مرتبے اور تعلیم و تربیت کی افادیت کو نہایت خوبصورت انداز میں اجاگر کیا. طلبہ کی پُراعتماد اور بامقصد پیشکشوں نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا اور تقریب میں خوب داد و تحسین حاصل کی. طلبہ کی تیاری، رہنمائی اور پیشکشوں میں ریڈیئنٹ کلاسز کے ہیڈ جنید انصاری سر اور ان کی اہلیہ کی مسلسل محنت، رہبری اور رہنمائی نمایاں رہی. مقررین اور شرکائے تقریب نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ طلبہ کی شخصیت سازی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈیئنٹ کلاسز کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے جنید انصاری سر کی ستائش کی. اس موقع پر صحافی محمد احسان سر، اقرار حسین آزاد سر اور ڈاکٹر مقتدر ، اعزازی مہمانان شہریار خان، شیخ رضوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط، اخلاق، تعلیم اور خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا نصب العین بنانے کی تلقین کی. مقررین نے کہا کہ کامیابی صرف سرکاری ملازمت یا عہدہ حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو معاشرے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے بروئے کار لانا ہی حقیقی کامیابی ہے. صدارتی خطاب میں الحاج محمد الیاس عالم صاحب نے ریڈیئنٹ کلاسز کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے جنید انصاری سر کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی. انہوں نے کہا کہ طلبہ کی علمی صلاحیتوں کے ساتھ ان کی تقریری، ادبی اور اخلاقی تربیت پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے. مقررین نے نو تقرر شدہ نوجوانوں کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی تحریک کا باعث بنے گی. تقریب کے اختتام پر ریڈیئنٹ کلاسز کے ہیڈ جنید انصاری سر نے تمام مہمانان، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور شرکائے پروگرام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تقریب کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا.مجموعی طور پر یومِ اساتذہ، اعزازیہ تقریب اور نو تقرر شدہ نوجوانوں کے استقبال پر مشتمل یہ پروگرام علمی، ادبی، تربیتی اور سماجی اعتبار سے نہایت مؤثر اور یادگار ثابت ہوا، جس نے طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کامیابیوں کو معاشرے کے سامنے بطورِ مثال پیش کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے