कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین میں ’’پرافٹ فار آل نیشنل مہم 2026‘‘ کے تحت پروقار نعتیہ مقابلہ

13 اسکولوں کے طلبہ نے لیا حصہ؛ خطابِ عام اور تقسیمِ انعامات کا بھی انعقاد

جلگاؤں: 7؍ستمبر(راست)’’پرافٹ فار آل نیشنل مہم 2026‘‘ کے تحت مہرون کے اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں 4 ستمبر 2026ء کو بعد نمازِ مغرب ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں جلگاؤں شہر کے 13 اسکولوں کے طلبہ کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ، خطابِ عام اور تقسیمِ انعامات کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام میں سب سے پہلے نعت خوانی کا مقابلہ منعقد ہوا، جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت و محبت کے ساتھ نعتیں پیش کیں۔ ایچ۔ جے۔ تھیم کالج کے پروفیسر مجمل الدین قاضی اور مولانا ایوب صاحب نے بحیثیتِ ججز اپنے فرائض انجام دیے اور طلبہ کی نعت خوانی، تلفظ، آواز اور اندازِ پیشکش کا جائزہ لیا۔نعت خوانی کے بعد مسجدِ اقصیٰ، مہرون کے امام و خطیب مفتی سلمان سلیق صاحب نے خطابِ عام پیش کیا۔ انہوں نے سیرتِ نبوی ﷺ، نعتِ رسول ﷺ کی اہمیت اور نئی نسل میں دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر عبدالمجید زکریا، میمن غلام نبی باغبان، انیس طاہر شیخ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
نعت خوانی مقابلے کے نتائج:
🥇 پہلا مقام: عالیہ شیخ فیروز — یونیک اردو ہائی اسکول، جلگاؤں
🥈 دوسرا مقام: عافیہ محسن شاہ — اقراء اردو ہائی اسکول، سالار نگر، جلگاؤں
🥉 تیسرا مقام: اشمیزان شیخ مناف — اقراء شاہین اردو ہائی اسکول، جلگاؤں
تقریب کی صدارت اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے حضورِ اکرم ﷺ کی تعلیمات کو پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ میں انسانیت کی فلاح، امن، محبت، اخوت، عدل و انصاف اور باہمی احترام کا جامع پیغام موجود ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ حضورِ اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنائیں اور معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
آخر میں تقسیمِ انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ طلبہ کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، اقراء ایچ۔ جے۔ تھیم کالج اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالرؤف شیخ کی جانب سے خصوصی تحائف بھی پیش کیے گئے۔
تقریب میں طلبہ، اساتذہ، سرپرستان اور معززینِ شہر نے شرکت کی۔ پروگرام کے ذریعے طلبہ میں نعتِ رسول ﷺ سے محبت، دینی شعور، خود اعتمادی اور مثبت مسابقت کے جذبے کو فروغ دینے کی مؤثر کوشش کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے