कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فاطمہ پرائمری اسکول پربھنی میں پروقار جلسۂ سیرت النبی ﷺ کا شاندار انعقاد

پربھنی :6؍ستمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف):فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام عائشہ کالونی، پربھنی میں واقع فاطمہ پرائمری اسکول میں ایک عظیم الشان اور روح پرور ”جلسۂ سیرت النبی ﷺ“ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور معززینِ شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جلسے کی صدارت معروف عالمِ دین مفتی عبدالعظیم صاحب نے فرمائی۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر اکبر علی خان، سیکریٹری محمد سمیع اللہ خان، چیئرپرسن انیس صدیقی میڈم اور رکن شیخ نظیر نے شرکت کی۔ اس پُروقار محفل میں فاطمہ جونیئر کالج کے پرنسپل محمد ثناء اللہ خان، فیض العلوم پرائمری اسکول کے صدر معلم محمد صفی اللہ خان کے علاوہ مولانا سعید صاحب اور مولانا توحید رضا بھی خصوصی طور پر موجود رہے۔جلسے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر طلبہ نے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر اور نعتیں پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔صدرِ جلسہ مفتی عبدالعظیم صاحب نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور موجودہ دور میں کامیابی صرف اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی مضمر ہے۔ سوسائٹی کے سیکریٹری سمیع اللہ خان سر نے نئی نسل کو عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی و اخلاقی اقدار سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی ترقی و یکجہتی کے لیے خصوصی دعا پر جلسہ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے