कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مولانا آزاد پرائمری اسکول و مجیدیہ ہائی اسکول کیمپس میں سیرت النبی ﷺ کا پُرجوش انعقاد

ناندورہ : 6؍ستمبر ( راست) مولانا آزاد پرائمری اسکول و مجیدیہ ہائی اسکول کیمپس میں بروزِ جمعہ 4 ستمبر 2026ء کو نہایت عقیدت و محبت اور پُرجوش انداز میں سیرت النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے عنوان سے ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت جناب محمد یونس سر صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض محسن خان سر نے بحسن و خوبی انجام دیے۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے سیرتِ طیبہ ﷺ سے متعلق نعتیں اور تقاریر پیش کیں، جس سے محفل میں عشقِ رسول ﷺ اور محبتِ مصطفیٰ ﷺ کی خوبصورت فضا قائم رہی۔الحمدللہ، پروگرام کو کامیاب بنانے میں شمس خان سر، مرزا رضوان سر، عامر سر اور شاہ رخ سر اور تمام اسٹاف کی محنت، تعاون اور بہترین انتظامات کے باعث یہ پروگرام نہایت کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے