कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں یومِ اساتذہ کا شاندار انعقاد

ہائی اسکول کی طالبات بنیں معلمات، سرپرستوں نے بھی دیا خصوصی درس

پربھنی :6؍ستمبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ایک منفرد، بامقصد اور شاندار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں شفٹ اوّل اور شفٹ دوم کے لیے مختلف تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔پہلے سیشن میں جونیئر و سینئر کے جی اور جماعت پنجم تا ہفتم کے طلبہ و طالبات کی جماعتوں پر اساتذہ کی رہنمائی میں جماعت ہشتم تا دہم کی طالبات نے معلمات کا کردار ادا کرتے ہوئے مختلف مضامین کی مؤثر انداز میں تدریس کی۔ طالبات نے طلبہ سے براہِ راست سوالات کرتے ہوئے ان کی تعلیمی سمجھ اور مختلف صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔دوسرے سیشن میں جماعت اوّل تا چہارم کے طلبہ و طالبات کی اخلاقی و تربیتی رہنمائی کے لیے ہر جماعت کے مخصوص سرپرستوں کو مدعو کیا گیا، جنہوں نے یومِ اساتذہ کی اہمیت، استاد کا ادب اور بہتر اخلاق جیسے اہم موضوعات پر طلبہ کو خصوصی درس دیا۔پروگرام کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی رہی کہ مدرسہ ہٰذا سے تعلیم حاصل کرنے والے سابق طلبہ، جو آج اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے سماج کی خدمت کر رہے ہیں، انہیں بھی مدعو کیا گیا۔ سابق طلبہ نے اپنے تجربات کی روشنی میں موجودہ طلبہ و طالبات کو محنت، نظم و ضبط، تعلیمی جدوجہد اور اساتذہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر صدر مدرس محمد اشتیاق سر نے یومِ اساتذہ کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام اساتذہ و سرپرستوں کا شکریہ ادا کیا۔یہ تمام سرگرمیاں دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کے صدر عالی جناب افضل سیٹھ پاڈیلا صاحب، سیکریٹری الحاج غلام محمد مٹھو صاحب اور ہائی اسکول کے چیئرمین جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب کی خصوصی رہنمائی میں منعقد ہوئیں۔پروگرام کا بنیادی مقصد اساتذہ کی محنت، تدریسی جذبے اور تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور طلبہ میں استاد کے احترام و اہمیت کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے