कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اپنے نونہالوں کو بہترین تعلیم سے آراستہ کرنے کے جذبے سے سرشار مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں سرپرستوں کا ہجوم


پربھنی:10 جون ( نامہ نگار محمد سرور شریف ) مورخہ 10/ جون بروزپیر مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں اپنے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے داخلے کے خواہشمند سرپرست مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نماز فجر کے بعد سے ہی قطار بنا کر کھڑی رہی ،داخلوں کا آغاز 9 بجے سے عمل میں آیا۔ جونیئر کے ۔جی ، سینئر کے۔ جی اور جماعت اول کے عمر کے لحاظ سےاہل طلبہ کو داخلہ دیا گیا اور الحمدللہ تمام مذکورہ جماعتوں کے داخلے خوش اسلوبی اور نہایت نظم و ضبط کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ۔اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے رکن حاجی اسماعیل جیہ و صدر ینگ میمن کمیٹی خمیسہ محمد جنید نے ایڈمیشن سے متعلق صدر مدرس محمد عبدالباسط سےتبادلہ خیال کیا۔ ایڈمیشن کے پہلے روز ہی اپنے نونہالوں کے داخلے کے لیے موجود تمام سرپرست کا صدر مدرس محمد عبدالباسط نے گل پیش کر کے استقبال کیا ۔خمیسہ محمد جنید صدر ینگ میمن کمیٹی و صدر مدرس محمد عبدالباسط نے مذکورہ جماعتوں کے داخلے مکمل ہونے کا سہرا اپنی انتظامیہ دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے اخلاص اور اساتذہ کی محنت کی نذر کیا ۔ داخلہ کے مرحلے کو خوش اسلوبی اور نظم و ضبط کے ساتھ مکمل کرنے پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے صدر افضل پاڈیلا و سیکرٹری دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن خمیسہ غلام محمد مٹھو نے داخلہ کمیٹی کے ذمداران خالد انصاری سر ، غلام حسین سر ،کامران سر ، تمام معلمین و معلمات و سرپرست حضرات دوست احباب کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اخلاص کے ساتھ اللہ کی ذات پر یقین کرتے ہوئے ہمیشہ طلبہ کی ہمہ گیر ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے