कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’نقوشِ وستانوی‘‘ ایک نظر میں

تحریر:فضیل اختر قاسمی بھیروی
خادم التدریس دارالعلوم رحیمیہ پیلیر آندھراپردیش

کچھ شخصیات اپنے دور میں تاریخ رقم کرتی ہیں۔ ان کی زندگی کا ہر ورق ملت کی رہنمائی اور خدمتِ دین کے انمٹ نقوش سے آراستہ ہوتا ہے۔ خادم القرآن والمساجد حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمہ اللہ بھی انہی برگزیدہ ہستیوں میں شامل تھے، جن کے فکر و عمل نے ہزاروں دلوں کو منور کیا اور تعلیمی و ملی میدان میں عظیم الشان انقلاب برپا کیا۔ ایسے ہی نفوسِ قدسیہ کے بارے میں کہا گیا ہے:
یوں تو آئے ہیں سبھی ایک روز جانے کے لیے
فخر بن جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ زمانے کے لیے
زیرِ نظر کتاب "نقوشِ وستانوی” اسی عظیم شخصیت کی حیات و خدمات، زریں فرمودات اور گراں قدر یادوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ایک شاندار علمی و سوانحی دستاویز ہے۔ ایک سو چوراسی (184) صفحات پر مشتمل یہ تصنیف چالیس (40) اقساط کا ایسا گلدستہ ہے جس کا ہر باب حضرت وستانوی رحمہ اللہ کی تابناک زندگی کے کسی نہ کسی روشن پہلو کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ قاری کے سامنے آشکار کرتا ہے۔ محمودیہ کتاب گھر سلوڑ کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی یہ کتاب حضرت کی جامع شخصیت کو سمجھنے کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
اس قابلِ قدر تالیف کا سہرا فاضل مؤلف مولانا محمد شہزاد جامعی اندھاری (سلوڑ) کے سر بندھتا ہے جن کا قلم دین و ادب کے میدان میں ہمہ وقت رواں دواں رہتا ہے۔ موصوف کی علمی صلاحیتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ مسلسل گراں قدر کتب تصنیف فرما رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ان کی ایک اور وقیع پیشکش "گلدستۂ سیرتِ مصطفیٰ” منظرِ عام پر آ کر داد و تحسین حاصل کر چکی ہے، جو ایک ہزار مختصر و مستند سوالات و جوابات پر مشتمل ہے اور مبتدی طلبہ کے لیے فہمِ سیرت کا بہترین ذریعہ بن چکی ہے۔
راقم الحروف کو سالِ گزشتہ سے موصوف سے باقاعدہ فکری و علمی ربط کا شرف حاصل ہے اور ہمیشہ ان کے مضامین سے استفادے کا موقع ملا ہے۔ ان کا اسلوب پرکشش، سادہ اور دل میں اتر جانے والا ہے۔ دعا ہے کہ باری تعالیٰ مؤلفِ محترم کے قلم کو اسی طرح زرخیزی اور روانی عطا فرمائے، ان کی ان تمام خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے اور امت کو ان کے فیوض سے مستفید فرماتا رہے۔ آمین
1ستمبر 2026ء بروز منگل
کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں:9723068063

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے