कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یوم اساتذہ کے موقع پرکل ہند اردو ادبی کانفرنس، شولاپور کی جانب سے بہترین ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور ماڈل اسکولوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان

سولاپور :3؍ستمبر(اِقبال باغبان) :یوم اساتذہ کے موقع پر،کل ہند اردو ادبی کانفرنس، شولاپور شہر اور ضلع بھر کے اردو پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹروں جنہوں نے مثالی کام کا مظاہرہ کیا ہےان سبھی کو اعزاز سے نوازے گی۔ یہ ایوارڈز کی تقریب بروز ہفتہ 5 ستمبر 2026 کو شام سات بجے کام کے نیو ہال بیریا ایجوکیشنل کمپلیکس، لشکر میں منعقد ہوگی۔
اس تقریب میںسابق ایم ایل اے اور چیئرمین، زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی دلیمپ راوجی مانے ان کے دستِ مبارک اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر، سولاپور میونسپل کارپوریشن ملہری ان کی موجودگی میں یہ ایوارڈز تقریب منعقد کی گئ ہے۔ ان تمام ایوارڈز یافتہ کو نشان، سرٹیفکیٹ، تحفہ، شال اور ناریلسے نوازا جائے گا۔ اردو میڈیم کے طلباء کو علم فراہم کرنے میں ان کی محنت، ان کے نافذ کردہ مختلف اقدامات، اور تعلیمی میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں 14 معلمین کو ان اعزازات سے نوازا جا رہا ہے، جن میں 8 اساتذہ (پرائمری اور سیکنڈری)، 4 ہیڈ ماسٹرز (پرائمری اور سیکنڈری)، 1 ہائیر سیکنڈری سیکشن سے اور 1 محکمہ کھیل کانام ہے۔ ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول سولاپور کو شہر میں ‘بہترین سیکنڈری اسکول کا ایوارڈ ، جبکہ نیشنل اردو پرائمری اسکول کو ‘بہترین پرائمری اسکول کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
ایوارڈ یافتہ پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کے نام اسطرح ہیں۔
| ہیڈ مسٹریس | | شاہدہ بیگم جاویداحمد لالکوٹ( | خواجہ بندنواز اردو ہائی سکول ) |، || ہیڈ مسٹریس تبسم بانو سلیم سید (| میونسپل کارپوریشن قربان حسین بوائز سکول)، | ہیڈ مسٹریس | صالحہ فضل خان (سوشل اردو پرائمری | سکول، وڈی گھرکول )،| ہیڈ مسٹریس شہناز ایم شفیق کرجاگیکر (ضلع پریشد اردو اسکول وڈی گھرکول)، مثالی معلمہ صدیقہ عین حیات بارگزی (دی پروگریسیوں اردو ہائی اسکول)، مثالی معلم رضوان احمد اے جلیل شیخ (سوشل اردو ہائی اور جونیئر کالج)، مثالی معلمہ طلعت تحسین نبیل مجاور(کارپوریشن بچوں کے مرکز سکول )، مثالی معلم عظیم انورصاحب شیخ (کارپوریشن بچوں کا سکول – غربی ہٹائو)،مثالی معلمہ نزاہت پروین ابوالکلام شیخ( بی بی حیات اردو پروفیسر اسکول )، مثالی معلم اشرف پٹیل (چاندتارا اردو پرائمری اسکول )، مثالی معلمہ رئیسہ محمود املی چینج (ضلع پریشد اردو اسکول، شرور، اکل کوٹ)، مثالی معلم سبیل نائک (پر ائمری سکول وڈی گھرکول )، مثالی معلم جین الدین پٹیل (سوشل آرٹس اینڈ کامرس کالج )، کھیل میں مثالی معلم وسیم باری شیخ( سوشل اردو ہائی ا سکول بیڑی گھرکول) اور مثالی اسکول ایوارڈ میں ایم اےپانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور نیشنل اردو پرائمری اسکول ان اسکولوں کو بھی مثالی اسکول کا ایوارڈ دیے کر نوازا جائےگا۔ یہ اطلاع چیئرمین عمرخان بیریا نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے