कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کولہاپور میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شاندار ضلعی سطحی تقریری مقابلہ

کو لہاپور :3؍ستمبر (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی)اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، ضلع کولہاپور کی جانب سے ریاستی صدر پرائمری رضوان چمن شیخ کی قیادت میں، ساجد نثار احمد کی حاضری میں عید میلاد النبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر ضلعی سطح کے شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں 100 سے زائد اسکولوں اور 125 سے زائد طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ رکنِ اسمبلی اشوک مانے صاحب، رکنِ اسمبلی اسگاونکر صاحب، شکشن سبھا پتی، نگر سیوک اور دیگر معززین کی خصوصی موجودگی رہی۔تنظیم کے ہائی اسکول ریاستی صدر عرفان انصاری،ریاستی جوائنٹ سکریٹری معین الدین منیار،پونہ ڈویژن صدر شاہنور سر، ضلع صدر کولہاپور پرائمری سمیر نائکواڑی، ضلع صدر ہائی اسکول کولہاپور آمین سر ،سکریٹری توفیق سر، سمیت تمام ضلع صدور و سیکریٹریز، ضلع کمیٹی اراکین، ہائی اسکول کے ضلع صدور و سیکریٹریز اور دیگر عہدیداران و ذمہ داران بھی اس موقع پر خصوصی طور پر موجود رہے۔تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے طلبہ و طالبات اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے عید میلاد النبی ﷺ کی اہمیت، تعلیم، اخلاق و کردار اور طلبہ کی تعلیمی و فکری ترقی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یہ شاندار پروگرام طلبہ میں اعتماد، تقریری صلاحیت، دینی شعور اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی جانب ایک قابلِ ستائش قدم ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے