कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری سکول سیلو میں ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد

سیلو: 15؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) مورخہ 14 اگست ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو میں جشن یوم آزادی کے موقع پر مدینہ فنکشن ہال گھسسے خان نگر میں جماعت اول تا ہفتم کے طلباء و طالبات کے لیے یوم آزادی ڈرائنگ مقابلوں کا شاندار انعقاد عمل میں آیا جس میں سیلو بی آر سی سے جناب شیخ معظم صاحب ناظر تعلیمات نے شرکت کی۔ ان کے ساتھ قاضی بشیر سر بھی موجود تھے۔ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کو دیکھ کر انھوں نے بڑی مسرت کا اظہار کیا۔ جناب معظم صاحب نے اپنی مخاطبت میں طلباء و طالبات کو فنون لطیفہ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلباء و طالبات سے کچھ سوالات کے جوابات طلب کیے۔ صحیح جواب دینے والی طالبہ خدیجۃ الکبریٰ محمد سلیم صاحب کو نقد 200 روپے انعام سے نوازا۔ اس امتحان میں جملہ 400 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور یوم آزادی سے متعلق بہترین مظاہرہ کیا۔ صدر مدرس محمد عبدالعلیم صوفی نے 18 اگست کو منعقدہ پروگرام میں تقسیم انعامات کا اعلان کیا۔ اس ڈرائنگ کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے اسکول کے مدرسین ارشاد خان سر، رضوان سر، لیق سر، حافظ محمد جنید سر، سید صابر اور تمام معلمات نے انتھک کوششیں کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے