कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شاہ سلیم عبداللہ کا سبکدوشی و اعزازی تقریب جوش و خروش سے منعقد

بورنار :11؍اگست( نامہ نگار): اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیرِ انتظام عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر شاہ سلیم عبداللہ کی سبکدوشی کے موقع پر ایک پروقار اور جذباتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اقرا تعلیمی سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار نے کی۔تقریب کا آغاز اسکول کے ہیڈ ماسٹر عارف خان کے تمہیدی کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر اعجاز ملک اور ڈاکٹر ہارون بشیر نے شاہ سلیم عبداللہ کی طویل تعلیمی خدمات اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے گراں قدر کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ممبئی سے خصوصی طور پر تشریف لائے ڈاکٹر شوکت شاہ نے بھی شاہ سلیم سر کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی مخلصانہ اور خدمت گزار شخصیت کو سراہا۔ اسکول کے معاون مدرس شیخ روشن نے بھی شاہ سلیم سر کی کارکردگی اور تعلیمی خدمات کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کیے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے استاد شاہ سلیم عبداللہ نے اپنے تاثرات میں دورانِ ملازمت پیش آنے والے مختلف تجربات اور یادوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے ادارے کے ذمہ داران، ساتھی اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے سے وابستہ رہنے کا عرصہ ان کی زندگی کا ایک اہم اور یادگار حصہ رہا ہے۔تقریب کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار نے اپنے صدارتی خطاب میں شاہ سلیم عبداللہ کی تیس سالہ طویل، مخلصانہ اور بے لوث خدمات کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلیم سر نے اپنی نیک نیتی، دیانت داری اور لگن کے ساتھ ادارے کی تعلیمی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تقریب میں ادارے کے ڈائریکٹر مجید زکریا، رشید شیخ، ایس۔ ایم۔ ظفر، سوسائٹی کے لائف ممبران آصف شاہ، زاہد شاہ، توصیف شیخ کے علاوہ گاؤں اور اطراف سے تشریف لانے والے ناظم بھائی، فاروق پٹیل، ابراہیم دادا اور دیگر معززینِ علاقہ بطورِ خصوصی مہمان موجود تھے۔ تقریب کی نظامت اسکول کے معاون مدرس جواد انجم اظہر الدین نے نہایت خوبصورتی سے انجام دی۔ پروگرام کی منصوبہ بندی ہیڈ ماسٹر عارف خان نے کی۔ صدارت کے لیے فیروز خان نے نام پیش کیا، جس کی تائید عابد پنچاری نے کی۔ تقریب کے اختتام پر صادق احمد مصطفیٰ نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر ادارے اور اسکول کی جانب سے شاہ سلیم عبداللہ کا شاندار استقبال و تہنیت کی گئی اور انہیں یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ دیگر معزز مہمانوں نے بھی شاہ سلیم سر کی گل پوشی اور تحائف پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں مظہر سر، شیخ امیر سر اور غیر تدریسی عملے کے عاقب شیخ (کلرک)، مشتاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے نمایاں تعاون کیا۔ آخر میں موجود تمام معززین نے شاہ سلیم عبداللہ کی طویل اور قابلِ قدر تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے آئندہ زندگی میں صحت، خوشی، سکون اور کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تمام اساتذہ، ملازمین، طلبہ اور معززین کی بھرپور شرکت اور باہمی تعاون سے یہ پروقار تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے