कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حدگاؤں میں ضلع و ایڈیشنل سیشن عدالت قائم کرنے کو منظوری

ناندیڑ:11؍اگست ( نامہ نگار) ناندیڑ ضلع کے حدگاؤں میں ضلع و ایڈیشنل سیشن عدالت اور سرکاری وکیل کا دفتر قائم کرنے کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کی۔حدگاؤں تعلقہ کے لیے منظور کی گئی ضلع و ایڈیشنل سیشن عدالت کے لیے 19 مستقل اور 6 بیرونی ایجنسی کے ذریعے، اس طرح مجموعی طور پر 25 عہدوں کو منظوری دی گئی ہے، جبکہ سرکاری وکیل کے دفتر کے لیے 4 عہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔حد گاؤں سے ناندیڑ کا فاصلہ 67 کلومیٹر ہے، جبکہ حدگاؤں تعلقہ کے بعض دیہات ناندیڑ سے 80 سے 85 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ اس فیصلے سے حدگاؤںتعلقہ کے فریقین اور وکلا کا وقت اور پیسہ دونوں بچیں گے۔ناندیڑ کی عدالتوں میں زیرِ التوا 344 دیوانی اور 327 فوجداری، اس طرح مجموعی طور پر 671 مقدمات حدگاؤں کی نئی عدالت میں منتقل کیے جائیں گے۔ نئی عدالت کے قیام کے لیے آنے والے ایک کروڑ 83 لاکھ روپے کے اخراجات کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے