कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردھاپور میں پولیس کی بڑی کارروائی، 12 بیل اور 8.65 لاکھ کا سامان ضبط

ناندیڑ: 11 ؍اگست(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں گوونش جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 12 گوونش جانوروں کو بازیاب کرایا ہے۔ اس کارروائی میں جانوروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کی جانے والی مہندرا پک اَپ گاڑی سمیت مجموعی طور پر 8 لاکھ 65 ہزار روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ یہ کارروائی اردھاپور پولیس اسٹیشن کی حدود میں انجام دی گئی۔پولیس کے مطابق، 10 اگست 2026 ءکو اردھاپور کے انچارج افسر مہادیو مانجرمکر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اردھاپور کی کریم کالونی میں کینال کے مشرقی علاقے میں گوونش جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے منصوبہ بندی کے ساتھ مذکورہ مقام پر جال بچھایا اور تلاشی لی۔ اس دوران 12 بیل موجود پائے گئے، جن میں سے 3 بیلوں کو مہندرا پک اَپ گاڑی میں لاد کر نقل و حمل کی تیاری کی جا رہی تھی، جبکہ مزید 9 بیلوں کو ٹین شیڈ میں مبینہ طور پر ذبح کرنے کے مقصد سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام 12 گوونش جانوروں کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق جانوروں کے ساتھ بے رحمی کا برتاؤ کیا جا رہا تھا اور انہیں غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران 12 بیل، جن کی تخمینی مالیت 4 لاکھ 65 ہزار روپئے ہے، اور مہندرا کمپنی کی پک اَپ گاڑی نمبر MH-32-Q-5138، جس کی تخمینی مالیت 4 لاکھ روپے ہے، ضبط کی گئی۔ اس طرح ضبط شدہ مجموعی مالیت 8 لاکھ 65 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔اس معاملے میں پولیس نے چار افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ان میں تُلشیداس داداراؤ گاؤنڈے، عمر 31 سال، ساکن وٹھولی، تعلقہ و ضلع ایوت محل، شیخ کریم الدین ، عمر 38 سال، کاروبار، ساکن بلال نگر، اردھاپور، نامدیو دیوراؤ نروادے، عمر 58 سال، کاروبار، ساکن شیوالہ، تعلقہ کلم نوری، ضلع ہنگولی اور شیواجی کشن راؤ مسکے، ساکن شینی، تعلقہ اردھاپور، ضلع ناندیڑ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چوتھا ملزم فرار ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں اردھاپور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 439/2026 درج کیا ہے۔ مقدمہ مہاراشٹر پروٹیکشن آف اینیملز ایکٹ کی متعلقہ دفعات، جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون کی دفعات 11(1)(C)، (D)، (E)، (G)، بی این ایس کی دفعہ 3(5) اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر سریش بھوسلے کر رہے ہیں۔یہ کارروائی ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کے احکامات پر، پولیس انسپکٹر مہادیو مانجرمکر کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بھاسکر کامبلے، پولیس سب انسپکٹر سریش بھوسلے اور پولیس اہلکار بھیم راؤ راٹھوڑ، گھورپڑے، سبھاش منگل، سلیم شاہ، دنیانیشور بھیسے، ہیمنت بِچکے وار اور کرشنا چُنودے نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے